وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پریس ریلیز


ہندوستان- ویتنام کی مشترکہ فوجی مشق ون بیکس-2024 امبالا، ہریانہ میں شروع ہو رہی ہے

Posted On: 04 NOV 2024 2:29PM by PIB Delhi

ہندوستان ویتنام  دو طرفہ فوجی مشق ‘‘ون بیکس -2024 ’’کے 5ویں ایڈیشن کا آج امبالا میں آغاز ہوا۔ یہ مشق 04 نومبر سے 23 نومبر 2024 تک امبالہ اور چندی مندر میں منعقد کی جانی ہے۔ یہ مشق 2023 میں ویتنام میں پہلے کی گئی دو طرفہ مشقوں کی ایک کڑی ہے اور ہندوستان -ویتنام کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی ۔

یہ مشق  دونوں ممالک کی فوج اور فضائیہ کے اہلکاروں کی پہلی بار دو خدمات کی سطح پر شرکت کے ساتھ دائرہ کار میں نمایاں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے۔ ہندوستانی فوج کے 47 اہلکاروں پر مشتمل دستے کی نمائندگی کور آف انجینئرز کی ایک رجمنٹ کے ساتھ دیگر شاخوں اور خدمات کے اہلکاروں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ایسے ہی فوجیوں پر مشتمل ویتنام کے دستے کی نمائندگی ویتنام پیپلز آرمی کے دستے کریں گے۔

ون بیکس -2024 کا مقصد اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت اقوام متحدہ کے دستوں کے قیام امن کی کارروائیوں میں انجینئرنگ کے کاموں کو انجام دینے کے لیے انجینئرنگ کمپنی اور میڈیکل ٹیموں کی ملازمت اور تعیناتی میں دونوں اطراف کی مشترکہ فوجی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

ون بیکس -2024 کا ایک فیلڈ ٹریننگ مشق کے طور پر انعقاد دوطرفہ مشق کے پچھلے ایڈیشنوں سے بہتر دائرہ کار کے ساتھ باہمی اعتماد، باہمی تعاون کو مضبوط کرے گا اور ہندوستانی فوج اور ویتنام کی پیپلز آرمی  کے درمیان بہترین طریقوں کے اشتراک کو قابل بنائے گا۔ انسانی امداد اور قدرتی آفات سے راحت دلانے اور آلات کی نمائش کے ساتھ 48 گھنٹے کی توثیق کی مشق بھی اس طے شدہ پروگرام کا حصہ ہے تاکہ اقوام متحدہ کے مشنوں کے دوران اسی طرح کے کسی ہنگامی صورت حال کے تحت تکنیکی فوجی کارروائیوں کو انجام دینے کے دوران دونوں دستوں کے حاصل کردہ معیارات کا جائزہ لیا جاسکے۔ مشترکہ مشق دونوں دستوں کے فوجیوں کو ایک دوسرے کے سماجی اور ثقافتی ورثے کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/00a62c18-a6b2-4449-8e98-b33de43b437d7N6K.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/d9b19706-b8ca-421d-8c09-47840217b73eNFYR.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DSC_0331WMXI.JPG

 

***********

 (ش ح۔م ح۔ش ت)

U:2063

 


(Release ID: 2070577) Visitor Counter : 38