کوئلے کی وزارت
کول انڈیا لمیٹڈ نے مستقبل کے وژن - وکست بھارت کے ساتھ 50 ویں یوم تاسیس منائی
کوئلہ کے وزیر نے کانٹریکٹیول ورکرز کے لیے سی آئی ایل کی عوام پر مرکوز پی ایل آئی اسکیم کی ستائش کی
Posted On:
04 NOV 2024 11:01AM by PIB Delhi
کوئلہ کی وزارت کے تحت کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) نے کل کولکتہ میں سی آئی ایل ہیڈ کوارٹر میں اپنا 50 واں یوم تاسیس منایا۔ اس تقریب میں کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب وکرم دیو دت مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس اہم تقریب نے نہ صرف گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران ملک کے توانائی کے شعبے میں سی آئی ایل کی قابل ذکر تعاون کا جشن منایا بلکہ اس کے مستقبل کے اقدامات اور اسٹریٹجک سمت کی بنیاد بھی رکھی۔
اس اہم موقع پر مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے گولڈن جوبلی لوگو کا اجراء کیا اور ماسکوٹ ‘‘انگارا’’ کی نقاب کشائی کی۔ لوگو ہندوستان کے توانائی کے شعبے کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر سی آئی ایل کے اہم کردار کی علامت ہے، جو کمپنی کی اختراع، ترقی اور پائیداری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ماسکوٹ کان کنوں کی طاقت اور لچک کو ظاہر کرتا ہے، ان کی ہمت اور لگن کو اجاگر کرتا ہے۔ ماسکوٹ رائل بنگال ٹائیگر سے متاثر ہے۔
اپنے خطاب کے دوران جناب جی کشن ریڈی نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کے افسران، عملے اور کارکنوں کو 50 سال کی کارکردگی کے سنگ میل تک پہنچنے کے لیے دلی مبارکباد پیش کی اور زور دیا کہ کوئلے کی پیداوار میں اضافہ اور درآمدات کو کم کرنے ،جوسی آئی ایل کی اولین ترجیح ہے کے لیے سپلائی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ۔ انہوں نے کان کنوں کی فلاح و بہبود اور کان کے بند ہو جانے سے متاثرہوئی کمیونٹیز کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا،‘‘کانٹریکٹ ورکرز کول انڈیا کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور میں ان کے لیے کارکردگی سے منسلک مراعات کو لاگو کرنے کے انتظامیہ کے فیصلے کی تعریف کرتا ہوں، جو مالی سال24-2023 سے نافذ ہے۔
وزیر موصوف نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں کول مائنز اسپیشل پروویژن (سی ایم ایس پی) ایکٹ کو 2015 میں نافذ کیا گیا تھا تاکہ نیلامی کے ذریعہ کوئلے کی کانوں کی شفاف تقسیم کے ذریعہ کوئلے کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اسٹیل، سیمنٹ اور پاور یوٹیلیٹی جیسے شعبوں کے لیے کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانے میں یہ اقدام اہم رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2020 میں تجارتی کوئلے کی کان کنی کے آغاز سے شفافیت، کاروبار کرنے میں آسانی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوئے، جس سے کوئلے کے شعبے کو کھولنے میں مدد ملی۔سی آئی ایل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ کمپنی کے پاس موجودہ اوپن مارکیٹ کے منظر نامے میں مقابلہ کرنے کی اہلیت اور عزم ہے۔
جناب ریڈی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کوئلہ آنے والی دہائیوں تک ہندوستان کے توانائی کے منظر نامے کا ایک مرکزی جزو رہے گا، وہیں قوم قابل تجدید توانائی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے میں بھی بہت زیادہ سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ انہوں نے سی آئی ایل کی تنوع کی کوششوں کی ستائش کی، جس میں تھرمل پاور پلانٹ کا قیام اور اہم معدنیات کے حصول کے عمل میں شمولیت ،شامل ہے۔ وکسٹ بھارت پہل میں، کول انڈیا کا ایک اہم کردار ہے اور اسے اس ذمہ داری کو نبھانے کی ضرورت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سکریٹری کوئلہ، جناب وکرم دیو دت نے روشنی ڈالی کہ سی آئی ایل ہندوستانی صارفین کو درآمدی کوئلے کے مقابلے مسابقتی نرخوں پر کوئلہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور پلانٹس میں کوئلے کا ذخیرہ 28 اکتوبر 2024 تک 31.6 ایم ٹی تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 18.8 ایم ٹی کے مقابلے میں 68 فیصد زیادہ ہے، جس کی بڑی وجہ سی آئی ایل کا تعاون ہے۔ کوئلہ سکریٹری نے یہ بھی کہا، کول انڈیا کو بدلتے ہوئے کاروباری حرکیات کے مطابق اپنے عمل، آپریشنل اور لاگت سے متعلق کارکردگی کو دوبارہ ترتیب دینا چاہیے۔
جناب کشن ریڈی نے کوئلہ اور لگنائٹ ایکسپلوریشن پر اسٹریٹجی رپورٹ بھی جاری کی، مائن بند کرنے والے پورٹل کا افتتاح کیا، اور ناردرن کول فیلڈس لمیٹڈ کے نگاہی پروجیکٹ میں 50 میگاواٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کی ترقی کا اعلان کیا، جس میں 250 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ اس شمسی اقدام سے 49 ملین یونٹ بجلی پیدا ہونے کی امید ہے۔ وزیر موصوف نے تقریب کا اختتام ادارہ جاتی اور انفرادی دونوں زمروں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سی آئی ایل کی کامیابی میں ان کے اہم تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کیا۔
چونکہ کول انڈیا لمیٹڈ اس اہم سنگ میل کا جشن منا رہا ہے، تنظیم قوم کے لیے پائیدار ترقی اور توانائی کی حفاظت کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے، سی آئی ایل ہندوستان کے توانائی کے شعبے کی بنیاد کے طور پر اپنی میراث کو برقرار رکھتے ہوئے نئے چیلنجوں اور مواقع کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔
****
ش ح۔ م م۔ش ا
UNO-2052
(Release ID: 2070524)
Visitor Counter : 17