پنچایتی راج کی وزارت
پنچایتی راج کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کے تحت مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے حاصل کیا ہے
عوامی شکایات اور اپیلوں کے ازالے میں 100فیصد اہداف حاصل کیے گئے
زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے عوامی شکایات کی آن سائٹ تصدیق کی حکمت عملی اپنائی
Posted On:
03 NOV 2024 10:33AM by PIB Delhi
پنچایتی راج کی وزارت نے 2 سے 31 اکتوبر 2024 کے درمیان چلائی گئی خصوصی مہم 4.0 کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے جس کا مقصد عوامی شکایات کو دور کرنا، صفائی مہم چلانا اور ریکارڈ کو مینج کرنا وغیرہ شامل ہیں جبکہ بڑے پیمانوں میں مقرر کردہ اہداف کو کامیابی سے پورا کرنا ہے۔ اس نے عوامی شکایات اور عوامی شکایات کی اپیلوں کو حل کرنے کے لیے خصوصی مہم برائے زیر التواء معاملات (ایس سی ڈی پی ایم) پورٹل 4.0 پر مقرر کردہ 100فیصد اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں۔
خصوصی مہم 4.0 کے دوران، مجموعی طور پر 823 عوامی شکایات اور 155 عوامی شکایات کی اپیلیں نمٹائی گئیں اور یوں مکمل ہدف کی تکمیل ہوئی۔ فائل مینجمنٹ کو آسان کرنے کے لیے، جائزہ لینے کی خاطر 1525 ای فائلوں کی نشاندہی کی گئی، جن میں 650 ای فائلوں کا مکمل جائزہ لیا گیا اور 124 ای فائلوں کو بند کر دیا گیا، یہ عمل ای آفس سسٹم کے ذریعے مؤثر طریقے سے جاری ہے۔
شکایات کے ازالے میں فعال قدم اٹھاتے ہوئے پنچایتی راج کی وزارت نے خصوصی مہم 4.0 کے دوران ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ عوامی شکایات کی آن سائٹ تصدیق کے لیے عہدیداروں کی ٹیمیں تعینات کر کے اپنی پیروی اور مشغولیت کو تیز کیا۔ یہ نقطہ نظر انتہائی موثر ثابت ہوا ہے۔ متعدد شکایات کے درخواست دہندگان نے اپنے تحفظات کے خوشگوار اور مناسب حل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
خصوصی مہم 4.0 کی پیشرفت پر پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج کے ساتھ مسلسل نگرانی کی گئی، جنہوں نے 15 اکتوبر 2024 کو مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ حیدرآباد میں بھی اس کا اہتمام کیا گیا، جس سے وزارت کے شہریوں پر مبنی حکمرانی کے عزم کو تقویت ملی۔ خصوصی مہم 4.0 دو اہم اقدامات کے ساتھ بھی مطابقت رکھتی ہے ایک سوچھتا پکھواڑا (16 – 31 اکتوبر 2024) اور دوسرا قومی تعلیمی ہفتہ (کرم یوگی سپتاہ) (19 – 25 اکتوبر 2024، جس میں 27 اکتوبر 2024 تک توسیع کی گئی)۔
اس ہم آہنگی نے مہارتوں کو بہتر بنانے اور صفائی کو برقرار رکھنے میں انفرادی اور تنظیمی کوششوں کو تیز رفتاری عطا کی ہے۔ اس مہم کے دوران، نئی دہلی میں کرشی بھون، جیون بھارتی بلڈنگ اور جیون پرکاش بلڈنگ میں وزارت کے تین دفتروں کے احاطے میں صفائی کی جامع مہم چلائی گئی، جس سے کام کرنے کا ایک نتیجہ خیز اور صحت مند ماحول پیدا ہوا۔
وزارت نے انتظامی کارکردگی کو بڑھانے اور شہریوں کی خدمات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے سال بھر اس خصوصی مہم کی رفتار کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کی تجدید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ش ا ر ۔ن م۔
U-2039
(Release ID: 2070421)
Visitor Counter : 28