امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے گجرات کے سالنگ پور میں شری کشت بھنجن دیو ہنومان جی مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی اور 1100 کمروں پر مشتمل یاتری بھون کا افتتاح کیا، جو 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے


جناب امت شاہ نے ملک کے تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی

مرکزی وزیر داخلہ نے آج ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کو ان کے 149 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا

سردار پٹیل نے ایک متحد اور طاقتور ہندوستان کی تعمیر کی بنیاد رکھی

وزیر اعظم نریندر مودی کا سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش دو سال تک منانے کا فیصلہ نہ صرف ان کے خیالات اور اصولوں کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو ملک کے لیے لگن اور قربانی کی ترغیب بھی دے گا

جب ایک مثالی عقیدت مند، مثالی جنگجو، مثالی دوست اور مثالی پیامبر  ان تمام خوبیوں کو بھگوان شری رام کے قدموں میں وقف کر دیتا ہے، تو وہ ہنومان جی مہاراج کی طرح بن جاتا ہے اور بقائے دائمی  حاصل کر لیتا ہے

کشت بھنجن دیو ہنومان جی مندر نوجوانوں کے لیے روحانیت اور عقیدت کا ایک ذریعہ بننے کے لیے تیار ہے

مندر میں ہنومان جی مہاراج کی مورتی گوپالانند جی مہاراج کی عقیدت اور طاقت کی بدولت  قائم کی گئی

سوامی نارائن بھگوان کے تئیں اتنی لگن، خدمت کا جذبہ اور اتنی عقیدت رکھنے والے گوپالانند سوامی جی بہت ہی منکسر المزاج  انسان ہیں اور ان جیسی شخصیتیں چند ہی ہیں

Posted On: 31 OCT 2024 5:32PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے گجرات کے سالنگ پور میں شری کشت بھنجن دیو ہنومان جی مندر کا دورہ کیا اور پوجا کی اور 1100 کمروں پر مشتمل یاتری بھون کا افتتاح کیا،جو  200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019QOC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z9ZA.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے سب سے پہلے گجرات کے لوگوں اور ملک کے تمام شہریوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں عظیم یاتری بھون تعمیر کیا گیا ہے اور اس کا افتتاح نارک چتردشی کے موقع پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یاتری بھون کو مکمل طور پر ایک سبز سہولت قرار دیا  جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس پر زور دیا  کہ دور دراز سے آنے والے زائرین کی رہائش کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جناب شاہ نے اس کا ذکر کیا  کہ 1100 سے زیادہ کمروں پر مشتمل یاتری بھون تقریباً 200 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہےجو  9 لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے اور یہ صرف دو سالوں میں مکمل کردیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DC88.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گوپالانند جی مہاراج کی عقیدت اور طاقت تھی جس کی وجہ سے اس مندر میں بھگوان ہنومان کی مورتی کی تنصیب ممکن ہوئی۔ انہوں نے ذکر کیا کہ یہ جگہ بھگوان سوامی نارائن کے آشیرواد کا مقام بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوپالا نند سوامی جی میں سوامی نارائن بھگوان کے لیے بے پناہ لگن، خدمت کا جذبہ اور گہری عقیدت ہے۔ وہ بہت منکسر المزاج ہیں اور ایسی شخصیتیں چند ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ یاتری بھون آنے والے کئی سالوں تک مسافروں کو پناہ اور خدمات بھی فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0040QGW.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ بھگوان ہنومان جی مہاراج کی خوبیوں کو بیان کرنے کی کوشش ہی کرے گا جو انسان ہوگا  اور ہمارے صحیفوں کے مطابق بھگوان ہنومان جی مہاراج ہماری دنیا کی سات زندہ دل ہستیوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلسی داس جی نے ہنومان جی کو علم اور خوبیوں کا سمندر کہا ہے۔ جناب  شاہ نے اس کا ذکر  کیا کہ جب ایک مثالی عقیدت مند، مثالی جنگجو، مثالی دوست، اور مثالی پیامبر ان تمام خصوصیات کو بھگوان شری رام کے قدموں میں وقف کردیتا ہے تو وہ ہنومان جی مہاراج کی طرح بن جاتا ہے اور بقائے دائمی  حاصل کر لیتا ہے۔

امور داخلہ اور امداد باہمی  کےمرکزی  وزیر نے کہا کہ کشت بھنجن دیو ہنومان جی مندر نوجوانوں کے لیے روحانیت اور عقیدت میں ایک تحریک کی جگہ بننے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنومان جی کی بہت سے مورتیاں ہیں جن میں سے ہر ایک مختلف خوبیوں کی علامت ہے۔ جناب شاہ نےاس  کی  وضاحت کی کہ اگر بت چترمکھی (چار چہروں والا) ہے تو یہ دشمنوں کی تباہی کی علامت ہے؛  اگر یہ سنکٹ موچن (مصیبتوں کو دور کرنے والا) ہے، تو یہ بحرانوں سے نجات کی علامت ہے؛  اگر یہ دکشن مکھی ہے (جنوب کی طرف) تو یہ خوف اور پریشانی سے آزادی کی نمائندگی کرتا ہے؛  اگر یہ پنچ مکھی (پانچ چہروں والا) ہے، تو اہیروان جیسے برے رجحانات سے نجات کے لیے اس کی پوجا کی جاتی ہے؛  اگر یہ اکادشی ہے، تو یہ شیطانی رجحانات سے آزادی کی نمائندگی کرتی ہے؛  اور اگر یہ کشت بھنجن ہے، تو یہ شنی  کی وجہ سے ہونے والی پریشانیوں سمیت تمام پریشانیوں کے خاتمے کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005H2RG.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سردار پٹیل کا 149واں یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار پٹیل ایک متحد اور طاقتور بھارت  کی تعمیر کے لیے پرعزم تھے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا سردار پٹیل کا 150 واں یوم پیدائش دو سال تک منانے کا فیصلہ نہ صرف ان کے خیالات اور اصولوں کو فروغ دے گا بلکہ نوجوانوں کو ملک کے لیے لگن اور قربانی کی ترغیب بھی دے گا۔

******

ش ح ۔ ک ح۔

U-1970




(Release ID: 2069893) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil