سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نئی دہلی میں آر ایس ایس ڈی آئی کی 52ویں سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے


آر ایس ایس ڈی آئی کی 52ویں سالانہ کانفرنس برائے ذیابیطس میں 27 عالمی ماہرین  اپنے  خیالات کا اظہار کریں گے

Posted On: 30 OCT 2024 6:08PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ، جو کہ ایک معروف ذیابیطس ماہر بھی ہیں، ریسرچ سوسائٹی فار دا اسٹڈی آف ڈائیبٹس اِن انڈیا(آر ایس ایس ڈی آئی) کی آنے والی 52ویں بین الاقوامی سالانہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے اور وہ  اس میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ یہ کانفرنس 14 سے 17 نومبر تک یشوبھومی، دوارکا، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔

آر ایس ایس ڈی آئی کے قومی صدر، ڈاکٹر بی ایم مکّر نے آج ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کے بعد اس بات کی تصدیق کی اور انہیں مہمان خصوصی ہونے کی دعوت دی۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر جیتندر سنگھ آر ایس ایس ڈی آئی کے لائف پیٹرن اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  یافتہ ہیں۔

یہ پروقار تقریب مختلف مقامات پر باری باری منعقد کی جاتی ہے،جو آخری بار 2013 میں دہلی میں ہوئی تھی، اس وقت ڈاکٹر جیتندر سنگھ خود  اِس کانفرنس کے سائنسی صدر تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UCWR.jpg

نومبر میں ہونے والی اِس کانفرنس میں ذیابیطس کے ماہرین، محققین اور عملی خدمات انجام دینے والے افراد کو بھارت اور بیرون ملک سے جمع کیا جائے گا ،تاکہ جدید علم کا تبادلہ کیا جا سکے، نئی تحقیق کو دریافت کیا جا سکے اور ذیابیطس کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس سال کی آر ایس ایس ڈی آئی کانفرنس میں 20,000 سے زائد شرکاء کی شرکت متوقع ہے، جو کہ ذیابیطس کے علاج اور عوامی صحت کی دیکھ بھال کے طریقوں میں ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک مضبوط اور متنوع پروگرام فراہم کرے گی۔ شرکاء کو کلیدی لیکچرز، پلنری سیشنز، باہمی ورکشاپس، تحقیقاتی پیشکشیں اور پوسٹر سیشنز میں شامل ہونے کا موقع ملے گا، جن میں ذیابیطس کی تحقیق، کلینیکل کیئر اور عوامی صحت کی حکمت عملیوں جیسے اہم موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

آر ایس ایس ڈی آئی کی 52ویں سالانہ کانفرنس میں 27 بین الاقوامی طور پر معروف فیکلٹی مقررین بھی شامل ہوں گے، ہر ایک اس  پروقار  کانفرنس میں اپنی منفرد مہارت پیش کرے گا۔ یہ عالمی ماہرین، جو ذیابیطس کی تحقیق، کلینیکل پریکٹس، اور عوامی صحت میں رہنمائی کرتے ہیں، اپنی  بصیرت اور تازہ ترین نتائج شیئر کریں گے، جو ذیابیطس کی  دیکھ بھال اور روک تھام پر گفتگو کو مزید مؤثربنائیں گے۔ ان کی شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ کانفرنس جدید طریقوں کو فروغ دینے اور ذیابیطس کی دیکھ بھال میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر علم کے تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

 

کانفرنس کی خاص جھلکیوں میں معروف مصور سدرشن پٹنائک کی سینڈ آرٹ کی تنصیب، ہزاروں شرکاء کے لیے ایک قسم کا حلف برداری تقریب اور بھارت میں ذیابیطس کی دیکھ بھال اور تحقیق پر ایک جامع ’وائٹ پیپر ‘کا اجراء شامل ہیں۔ یہ وائٹ پیپر آر ایس ایس ڈی آئی کا ایک  پرجوش پروجیکٹ ہے۔ جوپورے بھارت میں ذیابیطس کی دیکھ بھال کو معیاری بنانے کے لیے  بصیرت اور ممکنہ رہنما خطوط پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZEZJ.jpg

کانفرنس کے تنظیمی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ڈاکٹر جیتندر سنگھ کا اس موقع پر شرکت کرنے کا فیصلہ صحت کی دیکھ بھال کے لیے ان کی وابستگی اور مختلف شعبوں میں ان کی بصیرتی قیادت کے اثرات کی عکاسی کرتا ہے۔ آر ایس ایس ڈی آئی کے پیٹرن ہونے کے ناطے، ان کی موجودگی شرکاء کے لیے تحریک کا باعث بنے گی اور عوامی صحت اور ذیابیطس جیسی دائمی صحت کے مسائل کے لیے جدید حل فراہم کرنے کے لیے حکومت کی عزم کو مزید مستحکم کرے گی۔

آر ایس ایس ڈی آئی جو کہ دنیا کی سب سے بڑی ذیابیطس کے ڈاکٹروں کی تنظیموں میں سے ایک ہے اور جس کے 12,000 سے زائد ارکان ہیں، ذیابیطس کے حوالے سے تحقیق اور تعلیم کے فروغ میں اپنی مستقل کوششوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ ان کی سالانہ کانفرنس جدید خیالات اور بہترین طریقوں کے تبادلے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو بھارت کو ذیابیطس کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ تقریب نہ صرف ذیابیطس کی کمیونٹی کے لیے بلکہ ملک کے لیے بھی امید کی کرن ہے، کیونکہ یہ تحقیق، طبی مہارت اور حکومتی حمایت کے مشترکہ کردار پر زور دیتا ہے، تاکہ ایک صحت مند مستقبل کی طرف قدم بڑھایا جا سکے۔

***********

 

 

ش ح ۔  م ح۔   ص ج

U. No.1940


(Release ID: 2069651) Visitor Counter : 47