ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کولمبیا میں شجرکاری مہم سے ہندوستان کی ‘ایک پیڑماں کے نام’ مہم نے عالمی رفتار حاصل کی


وزیر مملکت  جناب  کیرتی وردھن سنگھ کولمبیا میں‘#پلانٹ4مدر’ اقدام کو فروغ دینے کے لیے پلانٹیشن مہم کی قیادت کر رہے ہیں

Posted On: 30 OCT 2024 1:02PM by PIB Delhi

حیاتیاتی تنوع پر اقوام متحدہ کے کنوونشن (یو این سی بی ڈی) کی فریقین کی کانفرنس (سی او پی- 16) کی 16ویں میٹنگ کے ضمنی خطوط پر ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے شجرکاری مہم کی قیادت کی۔ 29 اکتوبر 2024 کو یونیورسٹی آف ویل، کیلی، کولمبیا میں‘ایک پیڑ ماں کے نام (#پلانٹ4مدر)’ مہم کے فریم ورک کے تحت پودے لگانے کی اس  پروگرام میں کولمبیا میں ہندوستان کے سفیر محترم جناب وینللہوما نے اس مہم کو شرف بخشا ۔ محترمہ مونیکا گارسیا سولارٹ، وائس ریکٹر، یونیورسٹی آف ویل اور مسٹر گیلرمو موریلو ورگاز، ریکٹر، ویل یونیورسٹی اور فیکلٹی ممبران اور  اسٹوڈنٹس کے ساتھ شرکت  کی۔ ماحولیات،

جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے  اسپیشل سکریٹری جناب تنمے کمار کی والدہ کے نام پر یونیورسٹی میں ایک پودا بھی لگایا گیا۔

شجرکاری مہم کے دوران ریکٹر؛ یونیورسٹی آف ویل کے وائس ریکٹر اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کوآپریشن نے اپنی والدہ کے نام  پر بھی پودا لگایا۔

اس موقع پر جناب  کیرتی وردھن سنگھ نے یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور  اسٹوڈنٹس سے بات چیت کی، انہوں نے  انہیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں پائیدار طریقوں کو اپنانے کی ترغیب دی اور ماحولیاتی تحفظ میں نوجوانوں کی شمولیت پر زور دیا۔ 30 سے ​​زائد اسٹوڈنٹس اور فیکلٹی ممبران نے شجرکاری مہم میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔

اس سال یوم ماحولیات کے موقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے‘ایک پیڑ ما ںکے نام (#پلانٹ4مدر)’ مہم شروع کی تھی۔ یہ ایک منفرد اقدام ہے جس میں ماحولیاتی ذمہ داری کو ماؤں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اس مہم کا افتتاح وزیر اعظم نے پیپل کا درخت لگا کر کیاتھا۔

خیال رہے اس مہم کے آغاز کے دوران جناب مودی نے دنیا بھر میں شہریوں کی شمولیت اور ماحولیات کو بہتر بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا اور گزشتہ ایک دہائی میں جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنے میں ہندوستان کی پیش رفت کے بارے میں بات کی تھی۔ یہ مہم پائیدار ترقی کے لیے قوم کی جستجو سے ہم آہنگ ہے۔

 

*********

 

 

ش ح ۔ ظ ا۔  ت ع

UR No.1916


(Release ID: 2069487) Visitor Counter : 34