صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر، مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا  نےقومی اتحاد کے لیے حلف لینے کی قیادت کی

Posted On: 30 OCT 2024 10:50AM by PIB Delhi

راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی  یوم اتحاد) کے موقع پر، مرکزی وزیر صحت جناب جگت پرکاش نڈا نے آج یہاں نرمان بھون میں ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کرنے کے حلف کے تحت مرکزی وزارت صحت کے افسران اور عملے کے ایک گروپ کی قیادت کی۔ صحت اور خاندانی بہبود کے  مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو،صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پنیا سلیلا سریواستو اور مرکزی صحت سکریٹری اس موقع پر موجود تھے۔ اس تقریب کا مقصد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی وراثت کا احترام کرنا تھا، جن کے وژن اور قیادت نے قوم کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001E33T.jpg

 

تقریب کے دوران، مرکزی وزیر صحت نے ایک مربوط اور ترقی پسند معاشرے کو فروغ دینے میں قومی اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ  ’’آج، ہم اتحاد اور سالمیت کے  ان اصولوں کے تئیں  اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، جن کی سردار پٹیل نے حمایت کی تھی۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارے اعمال اور پالیسیاں جامعیت اور تنوع کے جذبے کی عکاسی کرتی ہوں ،جو ہندوستان کو منفرد بناتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0024I6S.jpg

 

تقریب میں حلف کو پڑھنے کا عمل بھی شامل تھا، جہاں تمام شرکاء نے ہندوستان کی متنوع ثقافتوں، زبانوں اور روایات کے درمیان اتحاد کے بندھن کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QD43.jpg

 

مرکزی وزارت صحت، صحت عامہ کو بہتر بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے مشن کے تئیں پرعزم ہے کہ اس کے تمام اقدامات میں اتحاد اور مساوات کے اصولوں کو برقرار رکھا جائے۔

*********

 

 

 

ش ح ۔  م م۔  ت ع

U. No.1909


(Release ID: 2069456) Visitor Counter : 30