وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے  آیوروید کے دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 OCT 2024 8:54AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آیوروید کے دن کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان دھنونتری کے یوم پیدائش کا مبارک موقع ہماری عظیم ثقافت میں آیوروید کی افادیت اور تعاون سے وابستہ ہے۔ جناب مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آیوروید  جو کہ طب میں ایک قدیم طریقۂ علاج ہے ، پوری انسانیت کی صحت مند زندگی کے لیے ہمیشہ مفید رہے گا۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا:

’’تمام اہل وطن کو آیورید کے دن کے موقع پر بہت بہت مبارکباد۔ بھگوان دھنونتری کے یوم پیدائش کا مبارک موقع ہماری عظیم ثقافت میں آیوروید کی افادیت اور اُس کے تعاون سے وابستہ ہے، جس کی اہمیت کو آج پوری دنیا تسلیم کررہی ہے۔مجھے یقین ہے کہ طب کا یہ قدیم طریقۂ علاج پوری انسانیت کی صحتمند زندگی کیلئے ہمیشہ مفید رہے گا۔‘‘

***

 

ش ح۔ ف ا ۔ع د

U-No. 1856)


(ریلیز آئی ڈی: 2069078) وزیٹر کاؤنٹر : 88