امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
جناب پرہلاد جوشی نے رائس ملرز کے لیے ایف سی آئی شکایات کے ازالے کے نظام سے متعلق موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا
ایف سی آئی جی آر ایس ایپ، شفافیت، جوابدہی اور بہترین حکمرانی میں اضافہ کرے گا
یہ ایپ رائس ملرز کے لیے شکایات درج کرانے، صورتحال کی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے ہے
Posted On:
28 OCT 2024 4:44PM by PIB Delhi
صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج نئی دہلی میں ایف سی آئی شکایت کے ازالے کے نظام ( ایف سی آئی جی آر ایس) کی موبائل ایپلیکیشن کا آغاز کیا۔ یہ ایپ شفافیت، جوابدہی، اور متعلقہ شراکت داروں کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے مرکزی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں سے ایک ہے۔ یہ موبائل ایپلیکیشن رائس ملرز کو ایف سی آئی کے ساتھ اپنی شکایات کو موثر اور شفاف طریقے سے حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ ایف سی آئی جی آر ایس ایپلیکیشن اچھی حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کی خاطر حکومت کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ موبائل ایپلیکیشن اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل پلے اسٹور پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
ڈیجیٹل انڈیا پہل کے ساتھ منسلک، موبائل ایپلیکیشن کا مقصد رائس ملرز کو شکایات درج کرنے، اس کی حالت کی نگرانی کرنے اور ان کے موبائل ڈیوائس پر ڈیجیٹائزڈ طریقے سے جوابات حاصل کرنے کے لیے ایک آسان پلیٹ فارم فراہم کرکے جوابدہی اور احتساب کو بہتر بنانا ہے۔ ایپ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:-
یوزر فرینڈلی شکایت جمع کروانا: ملرز ایف سی آئی کے ساتھ بات چیت کو آسان بناتے ہوئے، صارف دوست انٹرفیس کے ذریعے آسانی سے اپنے موبائل پر اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ انہیں صرف ایک بار رجسٹر کرانا ہوگا اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی شکایات درج کی جا سکتی ہیں جس میں ہر شکایت کی منفرد شکایت آئی ڈی ہوگی۔
ریئل ٹائم ٹریکنگ: یہ ایپ شکایات کی صورتحال پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹس پیش کرتی ہے، ملرز کو باخبر رکھتی ہے اور شفافیت کو یقینی بناتی ہے۔
خودکار تفویض اور تیز حل: ایف سی آئی کے اندر، ایک بار شکایت موصول ہونے کے بعد، یہ خود بخود متعلقہ نوڈل افسران کو مزید کارروائی کے لیے تفویض کر دی جائے گی۔یہ ایپ نوڈل آفیسر کو یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ یا تو کوئیک رسپانس ٹیم کے ذریعے شکایت کی جانچ کر سکے یا متعلقہ ڈویژن سے رائے حاصل کرے۔
کوئیک ریسپانس ٹیموں کے لیے جیو فینسنگ (کیو آر ٹیز ): جہاں شکایات کے ازالے میں کیو آر ٹی ٹیم کے ذریعے سائٹ پر جانا شامل ہے، موبائل ایپلیکیشن جیو فینسنگ ٹول کے ذریعے ٹیم کے اراکین کے جسمانی دورے کو کیپچر کرے گی۔
یہ قدم ایک مضبوط شکایات کے ازالے کا طریقہ کار فراہم کرکے جوابدہی، شفافیت اور اسٹیک ہولڈرز کے اطمینان کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ لانچنگ ایف سی آئی کے بہتر سروس معیارات کے ساتھ خریداری کے کاموں کو آسان بنانے کے عزم میں ایک اور سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
******
ش ح۔ع ح ۔ ا ک م
U-NO.1832
(Release ID: 2068920)
Visitor Counter : 45