امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

من کی بات کے آج کی قسط میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے لوگوں کو ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر ہورہی دھوکہ دہی کے خطرے سے سماج کو بیدار کیا


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ، جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت سائبر سیکیور بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے

ان دھوکہ بازوں کا طریقہ کار پولیس، سی بی آئی، اینٹی نارکوٹکس یا آر بی آئی کے افسروں کا روپ دھارنا اور غیر مشکوک شہریوں کو ویڈیو کال پر دھمکی دینا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس طرح کی دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے اقدامات کیے اور شہریوں کو یاد دلایا کہ کوئی بھی سرکاری ایجنسی فون یا ویڈیو کال کے ذریعے تحقیقات نہیں کرتی ہے

اس طرح کی سائبر دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے مودی جی نے ’رُکو، سوچو اور کارروائی کرو‘ کا منتر دیا اور حکام کو فوری طور پر ہیلپ لائن نمبر 1930 یا https://cybercrime.gov.in پر اطلاع دینے کی اپیل کی

Posted On: 27 OCT 2024 5:56PM by PIB Delhi

من کی بات کے آج کی قسط میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوگوں کو ’ڈیجیٹل گرفتاری‘ کے نام پر ہورہی دھوکہ دہی کے خطرے سے سماج کو خبردار کیا ہے۔

اس سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا  ہے کہ ’’ان دھوکہ بازوں کا طریقہ کار پولیس، سی بی آئی، اینٹی نارکوٹکس یا آر بی آئی کے افسران کے طور پر خود کو ظاہر کرنا ہے اور ویڈیو کال کے ذریعے غیر مشکوک شہریوں کو دھمکیاں دینا ہے۔ مودی جی نے اس طرح کی دھوکہ دہی کو روکنے کے لئے شہریوں کے ذریعہ اٹھائے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا اور انہیں یاد دہانی کرائی کہ کوئی بھی سرکاری ایجنسی فون یا ویڈیو کال کے ذریعہ تحقیقات نہیں کرتی ہے۔ اس دھوکہ دہی کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب مودی جی نے ’رُکو، سوچو اور ایکشن لو‘ کا منتر دیتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ ایسا کوئی مسئلہ پیش آنے کی صورت میں فوری طور پر حکام کو ہیلپ لائن نمبر 1930 یا  https://cybercrime.gov.in پر اطلاع دیں۔ انھوں نے کہا کہ مودی حکومت سائبر سیکیور بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔‘‘

 

******

ش  ح۔ ش ا ر ۔ م ر

U-NO. 1804


(Release ID: 2068714) Visitor Counter : 37