دیہی ترقیات کی وزارت
مالی سال 2006-07 سے مالی سال 2013-14 کے درمیان کل ایام کار 1660 کروڑ تھے، جب کہ مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2024-25 کے درمیان کل ایام کار 2923 کروڑ رہے ہیں
کل 13.18 کروڑ فعال کارکنوں میں سے 13.10 کروڑ فعال کارکنوں کی آدھار سیڈنگ کی گئی ہے، جو کہ 99.3 فیصد ہے
اے بی پی ایس کے تحت ناکام ٹرانزیکشنز کی تخلیق نو کے لیے نریگا سوفٹ پر این اے سی ایچ ادائیگی کے موڈ (یعنی اکاؤنٹ پر مبنی) کی شکل میں ایک متبادل حل پہلے سے موجود ہے
مالی سال 2013-14 کے دوران، بجٹ مختص صرف بی ای مرحلے پر 33,000 کروڑ روپے تھا جو کہ موجودہ مالی سال 2024-25 کے دوران 86,000 کروڑ روپے ہے، جو کہ آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے
مالی سال 2024-25 میں کم از کم اوسط نوٹیفائیڈ اجرت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے
Posted On:
27 OCT 2024 2:04PM by PIB Delhi
دیہی ترقی کی وزارت کے ذریعہ یہ نوٹیفائی کیا گیا ہے کہ میڈیا کے کچھ حصے نے حوالہ دیا ہے کہ ’’ایم جی این آر ای جی ایس کے تحت دیہی روزگار میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 16 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانتی ایکٹ 2005 (مہاتما گاندھی نریگا) کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں میں ایسے کنبوں کی روزی روٹی کی کمائی یقینی بنانا ہے، جن کے بالغ افراد رضاکارانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے ذریعے ہر ایک مالی سال میں کم از کم ایک سو دن کی گارنٹی شدہ اجرت کا روزگار فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مالی سال 2006-07 سے مالی سال 2013-14 کے درمیان کل 1660 کروڑ ایام کار تھے، جب کہ مالی سال 2014-15 سے مالی سال 2024-25 کے درمیان کل ایام کار 2923 کروڑ رہے ہیں۔ چونکہ منریگا ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور موجودہ مالی سال ابھی بھی جاری ہے، لہذا یہ ممکن نہیں ہے کہ ایام کار کی پیداواریت کا صحیح ہدف طے کیا جائے۔ تاہم، ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے محسوس کی گئی مقامی ضروریات کے مطابق لیبر بجٹ پر نظر ثانی کی تجویز بھیج سکتے ہیں۔
ڈی بی ٹی اور آدھار سیڈ
مہاتما گاندھی نریگا ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے تحت، مزدوروں کو تمام ادائیگیاں مزدوروں کے کھاتوں میں جمع کی جانی ہیں۔ ادائیگیوں کی کریڈٹنگ مستفیدین کے آدھار نمبر کا استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہے جس کے ساتھ اکاؤنٹ منسلک ہے۔
ABPS کی تبدیلی ایک اہم اصلاحاتی عمل ہے جہاں مہاتما گاندھی نریگا کے تحت آدھار کی بنیاد پر فوائد براہ راست کارکنوں کے بینک کھاتوں میں جمع کیے جاتے ہیں، خاص طور پر آدھار پر مبنی ادائیگی،اور یہ ترسیل کے عمل میں کئی تہوں کو کاٹ دیتا ہے۔ اے پی بی ایس بہتر ہدف بنانے، نظام کی کارکردگی کو بڑھانے اور ادائیگیوں میں تاخیر کو کم کرنے، لیکیجز کو روکنے اور اس طرح کے اخراجات کو قابو کرنے اور زیادہ سے زیادہ جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینے میں زیادہ شمولیت کو یقینی بنانے میں مدد کرتا ہے۔
مہاتما گاندھی نریگا میں، اے بی پی ایس کی تبدیلی کا سب سے بڑا فائدہ کھاتوں کے بار بار تبدیل ہونے کی وجہ سے لین دین کے مسترد ہونے کو کم کرنا ہے۔ یہ DBT کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 26 اکتوبر2024 تک 13.10 کروڑ فعال کارکنوں کے لیے آدھار سیڈنگ کی گئی ہے، جو کہ کل فعال کارکنوں (13.18 کروڑ) کا 99.3 فیصد ہے۔
یہ ایک غلط دلیل ہے کہ ورکرز کے کام کی ڈیمانڈ رجسٹرڈ نہیں ہوتی ہے اگر ان کے کھاتے اے بی پی ایس کے قابل نہیں ہیں اور اس وجہ سے ان کی اجرتیں ادا نہیں کی جاتی ہیں۔ غیر اہل کارکنوں کے معاملے میں، جن کا اے بی پی ایس ابھی زیر التواء ہے، ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تمام بینکوں کو اس بارے میں حساس بنائیں تاکہ این پی سی آئی میپر میں نریگا استفادہ کنندگان کے آدھار نمبروں کی بروقت سیڈنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں،یہ بھی مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی لین دین، این پی سی آئی /بینک سے اے بی پی ایس کے تحت مسترد ہونے کی کسی درست وجہ کے ساتھ واپس آتا ہے، تو اس لین دین کو این اے سی ایچ (نیشنل آٹومیٹڈ کلیئرنگ ہاؤس) ادائیگی کے موڈ سے دوبارہ عمل میں لایا جا سکتا ہے۔ اس لیے، اے بی پی ایس کے تحت ناکام ٹرانزیکشنز کو دوبارہ تخلیق کرنے کے لیے نریگا سوفٹ ( NREGASoft) پر این اے سی ایچ (NACH ) ادائیگی کے موڈ (یعنی اکاؤنٹ پر مبنی) کی شکل میں ایک متبادل حل پہلے سے موجود ہے۔ ریاستوں اورمرکز کے ز یر انتظام علاقوں کو اس بارے میں مسلسل حساس بنایا گیا ہے۔
جاب کارڈز کو حذف کرنا
جاب کارڈ کی تصدیق مہاتما گاندھی نریگا کے تحت ایک مسلسل عمل ہے۔ یہ مشق ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ آدھار نمبر کی مدد سے ڈی ڈپلیکیشن کے آلے کے طور پر کی جاتی ہے۔ جاب کارڈز کو منسوخ/حذف کیا جا سکتا ہے، مناسب تصدیق کے بعد، صرف اس صورت میں جب یہ جعلی جاب کارڈ (غلط جاب کارڈ)/ ڈپلیکیٹ جاب کارڈ/ کام کرنے کے لیے تیار نہ ہونے والا گھرانہ/ گرام پنچایت سے مستقل طور پر شفٹ ہوا خاندان/ جاب کارڈ میں واحد فرد اور وہ شخص کی میعاد ختم ہو گئی ہے.
نریگا سوفٹ کے مطابق، مالی سال 2023-24 کے دوران، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے حذف کیے گئے جاب کارڈز کی کل تعداد 102.20 لاکھ تھی، جب کہ موجودہ مالی سال 2024-25 میں 26.10.24 تک، یہ 32.28 لاکھ ہے۔ اسی دستاویز سے جس کا حوالہ دیا گیا ہے، یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش میں اپریل سے ستمبر 2024 کے درمیان کل 3.43 لاکھ نئے کارکنوں کو شامل کیا گیا جبکہ 2.85 لاکھ کارکنوں کو حذف کیا گیا جس کے نتیجے میں 58 ہزار کارکنوں کا خالص اضافہ ہوا۔
نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم (این ایم ایم ایس) کی اہمیت
یہ ایک غلط دلیل ہے کہ NREGA کا کام ان دیہاتوں میں نہیں کیا جاتا جہاں ساتھیوں کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہوتے جو NMMS ایپ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ NMMS حاضری گرام روزگار سیوک یا میٹ جو بھی کام کی جگہ پر آسانی سے دستیاب ہو لے سکتا ہے۔ NMMS کے تعارف نے ریاستوں/UTs میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی NREGS) کے نفاذ میں شفافیت کو بڑھایا ہے، اس میں جیو ٹیگ کے ساتھ حقیقی وقت میں حاضری کی دو وقتی مہر والی تصاویر شامل ہیں۔ کارکنان ایک دن میں NMMS ایپ کے ذریعے تمام کاموں کے لیے (انفرادی فائدہ اٹھانے والے کاموں کے علاوہ) جو کہ یکم جنوری 2023 سے لازمی قرار دیا گیا تھا۔ دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، سرور یا تکنیکی مسائل کی وجہ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے، جیو اسٹیمپڈ اور ٹائم اسٹیمپڈ حاضری کی تصاویر کو آف لائن موڈ میں لیا جا سکتا ہے اور ایک دن کے اندر ڈیوائس کے نیٹ ورک ایریا میں آنے کے بعد اسے سرور پر اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ غیر معمولی حالات کی صورت میں جس کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہیں کی جا سکی، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر (ڈی پی سی) کو دستی حاضری کی منظوری دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔ مالی سال 2024-25 میں، 20.35 لاکھ ورک سائٹس (95.66%) کی حاضری پکڑی گئی ہے اور پورٹل پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔
مہاتما گاندھی نریگا کا بجٹ لے آؤٹ
یہ کہنا ایک غلط اندازہ ہے کہ منریگا کے بجٹ اور مزدوروں کی اجرت میں مسلسل کٹوتی کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے لیے بجٹ کا تخمینہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مالی سال 14-2013 کے دوران، صرف BE مرحلے پر 33,000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص تھا جو کہ موجودہ مالی سال 25-2024 کے دوران 86,000 کروڑ روپے ہے، جو کہ آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ مزیدیہ بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 میں کم از کم اوسط نوٹیفائیڈ اجرت کی شرح میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ وزارت ،مہاتما گاندھی NREGS کے نفاذ کے لیے وزارت خزانہ سے اضافی فنڈز مانگتی ہے اور ضرورت پڑنے پر زمینی سطح پرکام کی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بھی۔ مہاتما گاندھی NREGS کے تحت ریاستیں حکومت ہند کو فنڈ واگزارکی تجاویز پیش کرتی ہیں۔ ریاستوں کو فنڈ جاری کرنا ایک مسلسل عمل ہے اور مرکزی حکومت زمینی کام کی مانگ کے مطابق اسکیم کے نفاذ کے لیے ریاستوں کو فنڈز فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔
مزدوروں کی اجرت
یہ کہنا کہ مزدوروں کی اجرت 15 دن کی قانونی طور پر لازمی مدت کے اندر ادا نہیں کی جاتی ہے (بغیر کسی تاخیر کے معاوضے کے) درست نہیں ہے۔ فی الحال 97 فیصدفنڈ ٹرانسفر آرڈرز (FTOs) وقت پر تیار ہوتے ہیں۔ مزید برآں اب تک 27 ریاستوںاور یوٹیزمیں تاخیر کے معاوضے کے قوانین کو مطلع کیا گیا ہے، جس میں مالی سال 25-2024 میں تاخیر کے معاوضے کے طور پر 5.27 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔
2008 تک مہاتما گاندھی NREGS کارکنوں کو وہی "کم از کم اجرت" ادا کی جاتی تھی، جو ریاستی حکومتوں نے کم از کم اجرت ایکٹ 1948 کے تحت مطلع کی تھی۔ انہیں زرعی مزدوروں کے لیے لاگو کم از کم اجرت ادا کی جاتی تھی۔ جنوری 2009 میں، مرکزی حکومت نے سیکشن 6(1) کے تحت اپنی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے، کم از کم اجرت ایکٹ کو MGNREG ایکٹ سے الگ کر دیا اور مختلف ریاستوں میں MGNREGS کارکنوں پر لاگو اجرت کی شرحوں کو منجمد کر دیا۔ اسی کے مطابق، وزارت، مہاتما گاندھی نریگا اجرت کی شرح ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہر سال مطلع کرتی ہے۔ مہاتما گاندھی نریگا ،کارکنوں کو مہنگائی کے خلاف معاوضہ دینے کے لیے، ایم او آر ڈی زرعی مزدوروں کے لیے صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی-اے ایل) میں تبدیلی کی بنیاد پر ہر سال اجرت کی شرح پر نظر ثانی کرتا ہے۔
اجرت کی شرح کا اطلاق ہر مالی سال کے یکم اپریل سے ہوتا ہے۔ بنیادی طور پریہ وزارت، ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سلسلے میں زرعی کم از کم اجرت کی شرح کو برقرار نہیں رکھتی ہے۔ تاہم ہر ریاست/یو ٹی، مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ اجرت کی شرح سے زیادہ اجرت فراہم کر سکتی ہے۔ مالی سال 14-2013 میں مہاتما گاندھی نریگا کے لیے کم از کم اوسط مطلع شدہ اجرت کی شرح 155 روپےتھی جب کہ مالی سال 25-2024 میں کم از کم اوسط مطلع شدہ اجرت کی شرح 279 روپےہے۔
*****
ش ح۔ ش ا ر ۔ م ر
U-NO. 1800
(Release ID: 2068684)
Visitor Counter : 21