امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور باہمی تعاون کے وزیر جناب امت شاہ پیر کو این ڈی ایم اے کے 20ویں یوم تاسیس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے
حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات کے خطرے میں کمی (ڈی آر آر) کی حکمت عملیوں کے لیے 10 نکاتی ایجنڈے کے مطابق آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جامع اور فعال اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے
اس سال کے یوم تاسیس کا تھیم ہے ’رویے میں تبدیلی کے لیے آگاہی کے ذریعہ تباہی کے خطرے میں کمی کے لیے برادریوں کو بااختیار بنانا‘ ہے
مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران، بین الاقوامی/اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندے، آفات سے نمٹنے کے ماہرین، غیر سرکاری اداروں کے اراکین اور ملک بھر میں آفات سے نمٹنے کے شعبے میں کام کرنے والے کلیدی شراکت دار اس تقریب میں شرکت کریں گے
Posted On:
26 OCT 2024 6:32PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اورباہمی تعاون کے وزیر، جناب امت شاہ، پیر، 28 اکتوبر، 2024 کو نئی دہلی میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 20ویں یوم تاسیس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آفات کے خطرے میں کمی (ڈی آر آر) کی حکمت عملیوں کے لیے 10 نکاتی ایجنڈے کے مطابق آفات کے اثرات کو کم کرنے کے لیے جامع اور فعال اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ اس سال کے یوم تاسیس کا تھیم ہے 'رویے کی تبدیلی کے لیے آگاہی کے ذریعہ تباہی کے خطرات میں کمی کے لیے برادریوں کو بااختیار بنانا' ہے، تاکہ آفات سے متاثرہ علاقوں میں اور اس کے آس پاس رہنے والی برادریوں کے شناخت شدہ طبقات کے طرز عمل میں تبدیلیاں لانے کے لیے بیداری پیدا کرنے کی سرگرمیوں کو تحریک دی جا سکے۔ پروگرام کے دوران تین تکنیکی نشست مرکزی موضوعات پر مرکوز تھے: i) 'موسم کے انداز میں تبدیلی کا مقابلہ کرنے والی کمیونٹی کی آوازیں'، ii) 'آفت کے خطرے میں کمی - آخری میل مواصلات کے لیے ٹیکنالوجی'، iii) 'سست آغاز موسمی واقعات، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی اور ڈی آر آر ' کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کے آفات کے موضوعات سے متعلق رہنما خطوط، ایس او پی ، کتابیں اور کئی دستاویزات کا اجراء بھی کیا جائے گا۔
اس تقریب میں مرکزی اور ریاستی وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام، بین الاقوامی/اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کے نمائندے، بیوروکریٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ماہرین، غیر سرکاری اداروں (این جی او) کے اراکین اور ملک بھر سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبے میں کام کرنے والے کلیدی شراکت داروں کی شرکت دیکھنے کو ملے گی۔ معززین کے علاوہ آپدا مترا، نہرو یووا کیندر سنگٹھن (این وائی کے ایس)، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)، نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس)، بھارت اسکاؤٹس اینڈ گائیڈ (بی ایس جی) کے رضاکاروں کو بھی اس اہم پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
1790
(Release ID: 2068517)
Visitor Counter : 29