وزارت اطلاعات ونشریات
آئی ایف ایف آئی 2024: این ایف ڈی سی بھارت نے فلم بازار میں کو-پروڈکشن مارکیٹ کے لیے منتخب کردہ منصوبوں کا اعلان کیا
21 فیچر فلمیں، 8 ویب سیریز، 7 ممالک سے؛ فلم بازار میں کو-پروڈکشن مارکیٹ متنوع عالمی کہانیوں کا مشاہدہ کرے گی
این ایف ڈی سی فلم بازار نے ایشیا ٹی وی فورم اور مارکیٹ (اے ٹی ایف )کے ساتھ شراکت داری کی ہے
این ایف ڈی سی فلم بازار کے 18ویں ایڈیشن نے کو-پروڈکشن مارکیٹ کے لیے منتخب ہونے والی 21 فیچر فلموں اور 8 ویب سیریز کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے، جو سات ممالک سے ہیں۔ فلم بازار ہر سال بین الاقوامی فلم فیسٹول (آئی ایف ایف آئی) کے ساتھ منعقد کیا جاتا ہے، جو 20 سے 28 نومبر 2024 تک گوا میں ہونے والاہے۔ اس سال، فلم بازار 20 سے 24 نومبر 2024 تک ماریٹ ریزارٹ، گوا میں منعقد ہوگا۔
اس سال باضابطہ طور پر چنی گئی فلمیں مختلف زبانوں کا ایک شاندار مجموعہ ہے، جیسے کہ ہندی، انگریزی، آسامی، تمل، مارواڑی، بنگالی، ملیالم، پنجابی، نیپالی، مراٹھی، پہاڑی اور کینٹونیز۔ فلم بازار میں بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، آسٹریلیا، برطانیہ، جرمنی، اور ہانگ کانگ کے فلم ساز اپنے پروجیکٹ پیش کریں گے، جن میں پروڈیوسرز، ڈسٹری بیوٹرز، فیسٹیول پروگرامرز، مالی معاونین، اور سیلز ایجنٹس شامل ہیں۔
اوپن پچ سیشن نے فلم سازوں کے لیے تعلقات استوار کرنے اور ممکنہ تعاون کی تلاش کے لیے ایک شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ پیش ہے اس سال کو-پروڈکشن مارکیٹ میں شامل ہونے والی فلموں اور ویب سیریز کی فہرست ہے:
نمبر شمار
|
فلم ؍ویب سیریز
|
ملک؍ ریاست
|
زبان
|
1
|
’آ نائٹس وِسپرس اینڈ دا وِنڈس‘
|
بھارت
|
آسامی
|
2
|
آدو کی قسم(ڈسٹینیز ڈانس)
|
بھارت
|
انگریزی، ہندی
|
3
|
انائی کٹّی بلوز
|
بھارت
|
تمل
|
4
|
اَبسنٹ
|
بھارت
|
ہندی، انگریزی
|
5
|
آل ٹین ہیڈس آف رونّا
|
بھارت
|
ہندی
|
6
|
چیتک
|
بھارت
|
ہندی، مارواڑی
|
7
|
ڈیوائن کورڈس
|
بنگلہ دیش، بھارت
|
بنگالی
|
8
|
فیرل
|
بھارت
|
انریزی
|
9
|
گلستاں(اِیئر آف دا ویڈس)
|
بھارت
|
ہندی
|
10
|
گُپتم( دا لاسٹ آف دیم پلیگس)
|
بھارت
|
ملیایم
|
11
|
ہَربیر
|
بھارت
|
پنجابی، ہندی، انگریزی
|
12
|
ہوم بی فور نائٹ
|
آسٹریلیا، نیپال
|
نیپالی، انگریزی
|
13
|
کبوتر
|
بھارت
|
مراٹھی
|
14
|
کوتھیم، فیشرز آف مِن
|
بھارت
|
ملیالم
|
15
|
کُرنجی( دا ڈِس اپیئرنگ فلاور)
|
بھارت، جرمنی
|
ملیالم
|
16
|
باغی، بیچارے( ریلیکٹنٹ ریبلس)
|
بھارت
|
ہندی
|
17
|
روئڈ
|
بنگلہ دیش
|
بنگالی
|
18
|
سوما ہیلانگ( دی سانگ آف فلاور)
|
بھارت، یونائیٹڈ کنگ ڈم
|
ہندی، پہاڑی
|
19
|
دی اِمپلائر
|
بھارت
|
ہندی
|
20
|
ویکس ڈیڈی
|
بھارت
|
انگریزی، ہندی
|
21
|
دی ویمپائر آف شیونگ شیوای
|
ہانگ کانگ
|
انگریزی،کینٹونیز، ہندی
|
22
|
ایچ آف ڈیکن، دی لینجڈ آف ملک عمبر
|
بھارت
|
ہندی، انگریزی
|
23
|
چوہان، بی این بی اینڈ بسیرا
|
بھارت
|
ہندی
|
24
|
چیکاور
|
بھارت
|
تمل، ملیالم
|
25
|
اِنڈیپنڈںٹ
|
بھارت، یونائیٹڈ کنگڈم
|
انگریزی، تمل
|
26
|
جسٹ لائک ہر مدر
|
بھارت
|
ہندی، انگریزی
|
27
|
ماڈرن ٹائمز
|
بھارت، یونائیٹڈ کنگڈم
|
انگریزی، تمل
|
28
|
پونڈی-چیری
|
بھارت
|
ہندی، انگریزی
|
29
|
ری سیٹ
|
بھارت
|
تمل، ہندی، تیلگو،کنڑ، ملیالم
|
اس سال ایشیا، ٹی وی فورم اور مارکیٹ (اے ٹی ایف) کے ساتھ ایک دلچسپ شراکت داری بھی قائم کی گئی ہے، جس کے تحت ایک پروجیکٹ کو کراس ایکسچینج اقدام میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ویب سیریز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ، این ایف ڈی سی نے مختلف صنفوں جیسے ڈرامہ، رومانوی، تاریخی ڈرامہ، کامیڈی، ایکشن، بڑھاپا آنا، مہم جوئی اور تھریلر کے تحت آٹھ دلچسپ پروجیکٹس شامل کیے ہیں۔
این ایف ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، جناب پریتھول کمار نے بتایا کہ کو-پروڈکشن مارکیٹ فلم بازار کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے، جو منتخب پروجیکٹوں کو اعلیٰ مالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس سال، ہمیں 23 ممالک سے 30 زبانوں میں 180 فیچر درخواستیں موصول ہوئیں۔ ہماری پہلی ویب سیریز ایڈیشن کے لیے، 8 ممالک سے 14 زبانوں کی 38 درخواستیں ملی ہیں۔ چنے گئے فلم سازوں کیلئے ہماری نیک خواہشات ہیں کہ وہ اپنے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہیں بہترین کو-پروڈکشن شراکت دار ملیں!
فلم بازار کے بارے میں
2007 میں اپنی ابتدا کے بعد سے ہی فلم بازار جنوبی ایشیائی فلموں اور فلم سازی، پروڈکشن، اور ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں صلاحیت کی تلاش، تعاون اور نمائش کے لیے وقف ہے۔ یہ بازار عالمی سینما کی جنوبی ایشیائی خطے میں فروخت کیلئے بھی سہولت فراہم کرتا ہےاور یہ جنوبی ایشیائی اور بین الاقوامی فلم سازوں، پروڈیوسرز، سیلز ایجنٹس، اور فیسٹیول پروگرامرز کے لیے تخلیقی اور مالی تعاون کا ایک سنگم بن رہا ہے۔ پانچ دنوں کے دوران فلم مارکیٹ جنوبی ایشیائی مواد اور صلاحیت کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ کو-پروڈکشن مارکیٹ کا مقصد مختلف عالمی کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔
آئی ایف ایف آئی کے بارے میں
1952 میں قائم ہونے والا بین الاقوامی فلمی میلہ آئی ایف ایف آئی ایشیا کے معروف فلمی میلوں میں سے ایک ہے اپنے قیام کے بعد سے، آئی ایف ایف آئی کا مقصد فلموں، ان کی دلکش کہانیوں اور ان کے پیچھے موجود باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی کرنا ہے یہ جشن فلموں کے لیے گہری محبت اور قدردانی کو فروغ دینے، لوگوں کے درمیان سمجھ بوجھ اور دوستی کے پل تعمیر کرنے اور انہیں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئے عروج پر پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔
******
ش ح ۔ ش ب۔ ص ج
U. No.1743
(Release ID: 2068190)
Visitor Counter : 19