صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے ایمس رائے پور کے جلسۂ تقسیم اسناد میں شرکت کی
Posted On:
25 OCT 2024 2:35PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 اکتوبر 2024) آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) رائے پور کے دوسرے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی اور ڈاکٹروں سے خطاب کیا۔
صدر جمہوریہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمس اچھی صحت کی خدمات فراہم کرنے اور کم قیمت پر طبی تعلیم مہیا کرنے کے لیے مشہور ہے۔ عام لوگوں کا اعتماد ایمس سے وابستہ ہے۔ اسی لیے ہر جگہ سے بڑی تعداد میں لوگ ایمس میں علاج کرانے آتے ہیں۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ایمس رائے پور نے اپنے چند سالوں کے سفر میں کافی شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمس رائے پور طبی علاج اور عوامی بہبود کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں یہ ادارہ اپنے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مزید وسعت لائے گا۔
صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مراعات یافتہ افراد کے پاس بہت سے اختیارات ہو سکتے ہیں لیکن پسماندہ افراد کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام لوگوں کی یکساں طور پر خدمت کریں، خاص طور پر غریبوں اور محروموں کی خدمت پر خصوصی توجہ دیں۔
صدر جمہوریہ نے ڈاکٹروں سے کہا کہ طبی پیشہ ور افراد کا کام انتہائی ذمہ دارانہ ہے۔ ان کے فیصلے اکثر لوگوں کی جان بچانے سے متعلق ہوتے ہیں۔ طبی پیشہ ور افراد کی حیثیت سے ، انہیں اکثر مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو صلاح دی کہ وہ ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اپنے جذبات پر قابو رکھنا سیکھیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ طالب علمی سے پیشہ ورانہ زندگی میں منتقل ہونا ایک بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے گریجویٹ ہونے والے ڈاکٹروں کو نصیحت کی کہ وہ اپنے علم میں اضافہ کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کا جذبہ ان کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
صدر محترمہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لئے یہاں پر کلک کریں -
*****
(ش ح۔م ش ع۔ش ہ ب)
U-No. 1730
(Release ID: 2068080)
Visitor Counter : 28