بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے طوفان’’ڈی اے این اے ‘‘کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی
پرا دیپ بندرگاہ شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے تیار
وزارت نے ہدایت دی ہے کہ پرا دیپ بندر گاہ پر تمام ڈریجر، بارجز اور سپورٹ کرافٹس کو شدید موسم کے لیے محفوظ رکھا جائے
Posted On:
24 OCT 2024 9:25PM by PIB Delhi
شدید طوفان’’ڈی اے این اے ‘‘ کے پیش نظر، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو) نے بندرگاہ، جہازوں اور عملے کی حفاظت کے لیے جامع حفاظتی اقدامات شروع کیے ہیں۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر نے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت (ایم او پی ایس ڈبلیو)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ، اور ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک تفصیلی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
جناب ٹھاکر نے سمندری کارروائیوں پر طوفان کے اثرات کو کم کرنے اور بندرگاہ کے عملے اور جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب ٹھاکر نے متعلقہ ایجنسیوں کی طرف سے اٹھائے گئے فعال اقدامات کی ستائش کی اور ان پر زور دیا کہ وہ طوفان کی شدت کے ساتھ صورتحال کی نگرانی کے لئے چوکس رہیں۔
طوفان، جو اس وقت مشرقی وسطی خلیج بنگال پر مرکوز ہے، توقع ہے کہ 24 اکتوبر کی رات کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے درمیان لینڈ فال میں شدت اختیار کرے گا، جس میں 100سے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتارمیں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
تیاری کو یقینی بنانے کے لیے، برتھوں کے ساتھ موجود تمام جہازوں کو مناسب ٹرم اور استحکام کے ساتھ اور ان کے مین انجنوں کو 23 اکتوبر 2024 کو دوپہر تک سمندر کے لیے تیار کر لیا جائے گا۔ ہلکے ڈرافٹ والے جہازوں کو شدید موسم سے نمٹنے کے لئے جہاز پر بھاری بوجھ رکھنے ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، پرا دیپ اینکریج کے جہازوں کو 23 اکتوبر کی شام تک محفوظ سمندری علاقے میں منتقل کیا جانا ہے، جب کہ بندرگاہ کے اندر کوسٹ گارڈ کے جہازوں کو یا تو شدید موسم سے محفوظ رہنا ہے یا پھر محفوظ علاقوں میں منتقل کرنا ہوگا ۔
میٹنگ کے دوران عزت مآب وزیر مملکت نے کولکتہ پورٹ اور سیاما پرساد مکھرجی پورٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں سمندری طوفان ڈی اے این اے کے متوقع کم اثرات کے باوجود پوری تیاری برقرار رکھیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیاری کو یقینی بنائیں اور کسی بھی جان یا مال کے نقصان کے خطرے کو روکنے کے لیے تیار رہیں۔
وزارت نے ہدایت دی ہے کہ پرا دیپ پورٹ میں تمام ڈریجر، بارجز اور سپورٹ کرافٹس کو شدید موسم کے لیے محفوظ رکھا جائے۔ ڈی سی آئی ڈریج XV، XVI، اور XVIII، این ڈی سی میں ڈی سی آئی ڈریج گنگا اورڈی سی آئی ملٹی کیٹ کے ساتھ، محفوظ علاقوں کی طرف بڑھنا ہے، جبکہ مغربی اور شمالی گودی کے علاقوں میں دیگر جہازوں کو چوبیس گھنٹے تعینات رہنا ہے۔پی پی ایل، آئی ایف ایف سی او ، کے آئی سی ٹی، ایم سی ایچ ٹی، ایم سی ایچ پی اور آئی او ایچ پی میں ہاربر موبائل کرینوں اور جہاز اتارنے والوں سمیت بھاری مشینری کو 23 اکتوبر کی شام تک محفوظ کر لیا جائے گا۔
بندرگاہ زیر تعمیر علاقوں میں ضروری سامان کی حفاظت کو بھی یقینی بنا رہی ہے اور ہائی ماسٹ لائٹس، اسلحہ لوڈ کرنے اور گینگ ویز کو محفوظ بنا رہی ہے۔ ہنگامی خدمات، بشمول درختوں کی کٹائی کے لیے بجلی کی آری، انخلاء کی بسیں، اور ہنگامی راشن، پرا دیپ پورٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر دستیاب کرایا جائے گا۔
ریاستی اور مقامی حکام کے ساتھ تال میل میں، وزارت انخلاء کی کوششوں میں مدد کے لیے تیار ہے، لوگوں کو سائیکلون شیلٹرز تک لے جانے کے لیے بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پناہ گاہوں میں ادویات، پینے کے پانی اور پکے ہوئے کھانے کا مناسب ذخیرہ تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
سمندری طوفان ڈی اے این اے کے بندرگاہ کے آپریشنز اور انفراسٹرکچر پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، جو کہ موسمی حالات کے دوران سمندری حفاظت اور عملی کارروائی کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ایم او پی ایس ڈبلیو کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔
***********
ش ح۔ش ت۔ ع د
(U: 1715)
(Release ID: 2068015)
Visitor Counter : 27