نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپورٹس ایوارڈس-2024 کے لیے درخواستیں طلب کی  جارہی ہیں

Posted On: 24 OCT 2024 6:25PM by PIB Delhi

کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے اور انعام دینے کے لیے ہر سال اسپورٹس ایوارڈز دیے جاتے ہیں۔ میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کھلاڑی کے ذریعہ کھیل کود کے میدان میں بہترین اور ازحد شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے دیا جاتا ہے؛ ارجن ایوارڈ کھلاڑی کی مسلسل شاندار کارکردگی  کے عوض دیا جاتا ہے؛ ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم) متعارف کرایا گیا ہے اور  یہ ایوارڈ کھیل کی ترقی کے لیے تاحیات  تعاون کے عوض دیا جائے گا؛ دروناچاریہ ایوارڈ مقتدر بین الاقوامی کھیل کود مقابلوں میں تمغہ فاتحین  تیار کرنے کے لیے کوچوں کو دیا جاتا ہے؛ راشٹریہ کھیل پروتساہن پروسکار (آر کے پی پی) کارپوریٹ ادارے (سرکاری/نجی)، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو دیا جاتا ہے، جنہوں نے ملک میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہو، اور مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کے عوض دیا جائے گا۔

اسپورٹس ایوارڈس کے لیے مختلف اسکیموں کو معقول بنایا گیا ہے جس میں دھیان چند ایوارڈ کی جگہ ارجن ایوارڈ (لائف ٹائم) متعارف کرایا گیا ہے۔ نچلی سطح پر /ترقی کی سطح پر کوچوں کی کوششوں کو تسلیم کرنے کے لیے، وہ اب ڈروناچاریہ ایوارڈ کے اہل ہیں۔ اس کے علاوہ، کھیلو انڈیا اسکیم کو تسلیم کرنے کے لیے، مولانا عبدالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کے لیے یونیورسٹی کو دی جائے گی۔ تازہ ترین اسکیموں کی کاپی وزارت کی ویب سائٹ www.yas.nic.in پر ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند ہر سال اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرتی ہے۔ سال 2024 کے ان اسپورٹس ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کرنے والے نوٹیفکیشن ویب سائٹ www.yas.nic.in پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ ایوارڈس کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچوں/ تنظیموں  کی جانب سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ درخواستیں اس کام کے لیے وقف پورٹل کے توسط سے آن لائن شکل میں طلب کی جا رہی ہیں۔ ایوارڈ سے متعلق رہنما خطوط  کے مطابق اہل درخواست کنندگان کو صرف dbtyas-sports.gov.in  پر خود آن لائن درخواست گزارنی ہوگی۔ آن لائن درخواست گزارنے میں کسی بھی طرح کا مسئلہ پیش آنے کی صورت میں درخواست گزار محکمہ کھیل کود سے ای-میل آئی ڈی sportsawards-moyas[at]gov[dot]in یا ٹیلی فون نمبر 011-23387432 پر صبح 9 بجے سے شام 5.30 بجے کے درمیان رابطہ قائم کر سکتا ہے، یا پھر ٹول فری نمبر 1800-202-5155, 1800-258-5155 (کام کاج کے کسی بھی دن) رابطہ قائم کر سکتا ہے۔ ایوارڈس کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچوں/ تنظیموں  کو ، 14 نومبر 2024 کو (بروز جمعرات)آن لائن پورٹل dbtyas-sports.gov.in پر، دن میں 11.59  بجے تک  درخواست جمع کرانی ہوگی۔ آخری تاریخ کے بعد موصول شدہ درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

*****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 1702




(Release ID: 2067888) Visitor Counter : 10