بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مورموگاو پورٹ اتھارٹی کو انوائرمینٹل شپ انڈیکس(ای ایس آئی) پلیٹ فارم پرعالمی سطح پر ایک انسینٹیو پرووائیڈر کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے


ای ایس آئی کے تحت گرین شپ انسینٹیوز کو لاگو کرنے کے لیے مورموگاو ہندوستان کی اہم بندرگاہ بن گئی

‘ہرت شرے’ اسکیم اکتوبر 2023 میں شروع کی گئی، جس میں تجارتی جہازوں کی ای ایس آئی ریٹنگ کی بنیاد پر پورٹ فیس میں رعایت کی پیشکش کی گئی

‘ہریت شرے’ پہل نے متعدد جہازوں کو فائدہ پہنچایا ہے، ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی کی ہے

Posted On: 24 OCT 2024 1:20PM by PIB Delhi

مورموگاو پورٹ اتھارٹی نے انوائرمنٹ شپ انڈیکس (ای ایس آئی) پورٹل پر ایک انسینٹیو پرووائیڈر کے طور پر درج ہونے سے عالمی سطح پر پہچان حاصل کی ہے، جسے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پورٹس اینڈ ہاربرز(آئی اے پی ایچ) نے تسلیم کیا ہے۔ یہ کامیابی سمندری جہازوں کے لیے ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے کے لیے بندرگاہ کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UN34.png

 

مورموگاو پورٹ ہندوستان کی پہلی بندرگاہ ہے جس نے ای ایس آئی کے ذریعے گرین شپ انسیٹیو شروع کیا ہے، جو جہاز رانی میں ہوا کے اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔ بندرگاہ کا انسینٹیو پروگرام،‘ہرت شرے’ اکتوبر 2023 میں شروع ہوا، جس کے تحت ای ایس آئی اسکور کی بنیاد پر پورٹ چارجز پر رعایت دی جاتی ہے اور  اعلیٰ ماحولیاتی کارکردگی والے جہازوں کو انعام دیاجاتا ہے۔

اگست 2024 میں،آئی اے پی ایچ کے سکریٹری جنرل نے ای ایس آئی پروگرام میں شامل ہونے اور خطے میں گرین شپنگ انسینٹیوز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مورموگاو پورٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔ مورموگاو کو ایشیا میں اسی طرح  کے انسینٹیو بھی پیش کرنے والےممالک جاپان اور عمان کے ساتھ کے درمیان نمایاں حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔

‘ہرت شرے اسکیم’ کے متعارف ہونے کے بعد سے، بہت سے جہازوں نے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے مقصد سے انسینٹیوز سے فائدہ اٹھایا ہے۔ یہ اقدام سمندری کارروائیوں میں طویل مدتی اخراج میں کمی کو حاصل کرنے کے وسیع تر مقصد کی حمایت کرتا ہے۔ پورٹ اتھارٹی نے ورلڈ پورٹ سسٹین ایبلٹی پروگرام(ڈبلیو پی ایس پی) کے تحت آئی اے پی ایچ) سسٹین ایبلٹی ایوارڈز کے لیے اسکیم بھی جمع کرائی ہے، جس میں پائیدار طریقوں کے لیے اپنی لگن پر زور دیا گیا ہے۔

اس نئی تسلیم شدہ حیثیت سے مرموگاو بندرگاہ کو پائیدار بحری طریقہ کار کو آگے بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں بین الاقوامی کوششوں میں تعاون کرنے میں ایک کلیدی ادارے کا مقام  حاصل ہوگیا ہے۔

****

ش ح۔ ا گ ۔ ج

UNO-1674




(Release ID: 2067680) Visitor Counter : 10