عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کرم یوگی ہفتہ : اہم حصولیابیاں


‘آئی گوٹ’ پلیٹ  فارم  پر  7,50,000 سے زیادہ کورسز مکمل ہوئے

‘‘سموہک چرچا’’میں 33 وزارتیں شامل ہیں

نو ‘9’ ویژنری اسپیکرز نے ٹرانسفارمیٹو ویبینارز پیش کئے

Posted On: 24 OCT 2024 9:34AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 19 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں کرم یوگی سپتاہ (قومی تربیتی ہفتہ) کا آغاز کیا۔ جیسا کہ نیشنل لرننگ ویک (این ایل ڈبلیو) میں تیزی آتی جارہی ہے، ہندوستان اور دنیا بھر کے ماہرین ، علم اور ترقی کی حدود کو عبور کرنے کے لئے سرگرمی سے ایک ساتھ جمع  ہوئے ہیں۔ مشن کرم یوگی کے تحت اس متحرک اقدام نے سرکاری ملازمین کو جدید طرز حکمرانی کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کا اختیار دیا ہے۔

این ایل ڈبلیو کے پہلے چار دنوں کی اہم کامیابیاں:

‘آئی گوٹ ’ پلیٹ فارم پر 7,50,000 سے زیادہ کورسز مکمل ہوئے۔

صرف چار دنوں میں، آئی گوٹ پلیٹ فارم پر 7,50,000 سے زیادہ کورسز کامیابی کے ساتھ مکمل کیے گئے، جو مسلسل سیکھنے اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ہندوستان کی مہم کو ظاہر کرتے ہیں۔ شرکت میں اضافہ سرکاری ملازمین کی اعلیٰ مہارت اور عوامی خدمت میں بڑھتے ہوئے تقاضوں سے آگے رہنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس ‘‘سموہک چرچا’’ میں 33 وزارتیں مصروف عمل ہیں۔

اس  ‘سموہک چرچا’  کی ایک اہم بات یہ ہے کہ اس میں 33 وزارتیں شامل ہیں،  جو تعاون اور اجتماعی تربیت  کو فروغ  دینے میں مصروف عمل تھیں۔ بحث (سموہک چرچا) بھی وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں منعقد کی گئی تھی اور اس کی قیادت وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کی تھی، جس میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے وژن کو مزید چست بنانے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ اس اجلاس میں  ملک کی ترقی کو آگے بڑھانے میں مشترکہ علم کی اہمیت پر زور دیاگیا۔

‘نو’9 ویژنری اسپیکرز نے ٹرانسفارمیٹو ویبینارز پیش کئے۔

نندن نیلے کنی، راگھو کرشن اور پونیت چنڈوک جیسے باثر مفکرین نے اہم موضوعات پر عالمی نقطہ نظر کا اشتراک کرتے ہوئے متاثر کن ویبینار پیش کئے۔ اس اجلاس  میں جدید ترین  خیالات پیش کئے گئے  اور ہندوستانی انتظامی منظر نامے کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے اختراعی نقطہ نظر فراہم کیاگیا۔

یہ قومی تربیتی ہفتہ سرکاری ملازمین، یا ‘کرم یوگی’ کو ان مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے وقف ہے،  جن کی انہیں ایک روشن اور زیادہ بااختیار ہندوستان کی تعمیر کے لیے ضرورت ہے۔

‘‘سفر  کرم چاری سے کرم یوگی تک’’یہ ملازم ہونے سے لے کر ‘‘کرم یوگی’’ بننے تک کا سفر مسلسل ترقی، موافقت، اور قوم کی خدمت کرنے کے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

***************

(ش ح۔ک ا۔ع د )

U-No. 1661


(Release ID: 2067580) Visitor Counter : 46