محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے غیر منظم کار کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے ‘ای شرم – ون اسٹاپ سلوشن’ کا آغاز کیا
ای شرم - ون اسٹاپ سولیوشن ای شرم پر رجسٹر شدہ غیر منظم کارکنوں کو سماجی تحفظ کی مختلف اسکیموں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرے گا: مرکزی وزیر
Posted On:
21 OCT 2024 4:44PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں "ای شرم – ون اسٹاپ سلوشن" کا آغاز کیا۔ اس موقع پر محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے، سکریٹری اور وزارت محنت و روزگار کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
آغاز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے ای شرم پورٹل پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہر روز، تقریباً 60,000 سے 90,000 کارکنان ای شرم پلیٹ فارم میں شامل ہو رہے ہیں، جو اس اقدام میں ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ای شرم – ون اسٹاپ سولیوشن ای شرم پر رجسٹر شدہ غیر منظم کارکنوں کو مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی فراہم کرے گا۔
ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ای شرم ون اسٹاپ سولوشن کا بنیادی مقصد غیر منظم کارکنوں کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانا اور سرکاری فلاحی اسکیموں تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ پلیٹ فارم ایک پل کا کام کرے گا، جو کارکنوں کو حکومت کی طرف سے پیش کردہ متعدد فوائد سے منسلک کرے گا اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور شفاف بنائے گا۔"
ڈاکٹر منڈاویہ نے تمام غیر منظم کارکنوں سے اپیل کیہ کہ وہ ای شرم پورٹل پر رجسٹر کریں اور ان کے فائدے کے لیے بنائی گئی مختلف فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پلیٹ فارم پر شمولیت کارکنوں کو حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے سماجی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے وسیع دائرہ تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنائے گی، جس کا مقصد ان کی معاش کو بہتر بنانا اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ہے۔
محترمہ شوبھا کرندلاجے نے ریاستی حکومتوں کے پورٹل کے ای شرم کے ساتھ انضمام پر زور دیا، تاکہ آخری شخص تک رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہل ریاست/ضلع وار، رہ جانے والے ممکنہ مستفیدین کی شناخت کے ذریعے اسکیموں کی تکمیل کو یقینی بنانے میں بھی مدد کرے گی۔
ون اسٹاپ سولیوشن میں مختلف مرکزی وزارتوں/محکموں سے ڈیٹا کو یکجا کرنے اور ان کو حالیہ بجٹ کے اعلان اور وزارت محنت و روزگار کے 100 دن کے ایجنڈے کے مطابق ایک ہی ذخیرہ میں مربوط کرنا ہے ۔ کلیدی فلاحی اسکیموں جیسے ون نیشن ون راشن کارڈ، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ، نیشنل سوشل اسسٹنس پروگرام، نیشنل کیرئیر سروس، پردھان منتری شرم یوگی مان دھن وغیرہ کو ای شرم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے، اور دیگر فلاحی اسکیموں کو بھی شامل کرنا بھی جاری ہے۔
محترمہ سمیتا داؤرا، سکریٹری، وزارت محنت اور روزگار نے نشاندہی کی کہ ای شرم ون اسٹاپ سولیوشن غیر منظم کارکنوں کو مختلف سرکاری اسکیموں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی کے قابل بنانے کے لیے ایک سہولت کار کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ’ون اسٹاپ سولیوشن‘ کی جاری مشق ای شرم پورٹل پر تمام سماجی تحفظ / فلاحی اسکیموں کو مربوط کرتی رہے گی۔
نئی حکومت کے پہلے 100 دنوں کے دوران، متعلقہ وزارتوں/محکموں کے ساتھ ان کی سماجی تحفظ/ فلاحی اسکیموں کو ای شرم کے ساتھ مربوط کرنے کے لیے کئی میٹنگیں منعقد کی گئیں، جو غیر منظم کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پوری حکومت کے نقطہ نظر کی ایک اچھی مثال کا اظہار ہے۔
ای شرم پورٹل 26 اگست 2021 کو وزارت محنت اور روزگار کے ذریعہ شروع کیا گیا تھا، اور 3 سال کے عرصے میں 30 کروڑ سے زیادہ کارکنان پہلے ہی ای شرم پر خود کو رجسٹر کر چکے ہیں۔
************
U.No:1536
ش ح۔اک۔ق ر
(Release ID: 2066746)
Visitor Counter : 41