وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب لارنس وونگ سے ملاقات کی: ہندوستان اور سنگاپور ’ٹیلنٹ، ریسورس اور مارکیٹ‘ کے ذریعے شراکت داری کو مضبوط کررہے ہیں
ہندوستان کے وزیر تعلیم نے سنگاپور کے ساتھ سمندر پار نٹرنشپ اور تحقیقی تعاون پر زور دیا
جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستان-سنگاپور تعلقات کو مضبوط کیا، تعلیمی تعاون اور انٹرن شپ کے لیے خاکہ تیار کیا
ہندوستان باہمی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں سنگاپور کو قابل اعتماد نالج پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے – جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
21 OCT 2024 2:46PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے سنگاپور کے وزیر اعظم عزت مآب لارنس وونگ سےآج ملاقات کی۔
وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان اسکولی تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم اور تحقیق میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور فروغ دینے پر معنی خیز بات چیت کی۔ اس تبادلہ خیال میں تین اہم ستونوں ’ٹیلنٹ، ریسورس اور مارکیٹ‘ کے ذریعے شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان سنگاپور کو ایک بھروسے مند نالج پارٹنر ،خاص طور پر گہری ٹیک، اسٹارٹ اپس، اور اختراعی ماحولیاتی نظام کو آگے بڑھانے والے شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
جناب پردھان نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعظم جناب وونگ نے ہندوستان-سنگاپور تعاون کو ایک جامع شراکت داری کو بڑھانے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک کا خاکہ پیش کیا ہے، جس میں اہم اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون بھی شامل ہے۔
اس سے پہلے دن میں، جناب پردھان نے اپنے ہم منصب، سنگاپور کے وزیر برائے تعلیم، جناب چن چن سِنگ سے ملاقات کی تاکہ تعلیم کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ جناب پردھان نے ہندوستان کے تعلیمی نظام کو بین الاقوامی سطح تک لے جانے میں سہولت فراہم کرنے میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے بیرون ملک انٹرن شپ پروگراموں کی راہیں تلاش کیں، جس سے ہندوستانی طلباء کو سنگاپور کی کمپنیوں میں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔
دونوں ممالک کے طلباء کے درمیان ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہندوستان اور سنگاپور میں اسکولوں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی دلچسپی کے شعبوں جیسے ڈیپ ٹیکنالوجی، ادویات، پیشگی مواد وغیرہ میں مشترکہ تحقیقی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دونوں ممالک میں اسکولوں اور یونیورسٹیز کے اشتراک کے ذریعے علمی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینے پر بھی غور کیا۔ جناب پردھان نے سنگاپور کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اور این سی ای آر ٹی کے درمیان نصاب کی ترقی، تدریس اور اساتذہ کی صلاحیت سازی جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی۔
وزیر چن کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے، جناب پردھان نے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
جناب پردھان نے سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ جناب ویوین بالاکرشنن سے بھی ملاقات کی تاکہ ہندوستان-سنگاپور نالج پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کو وسعت دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب پردھان نے نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور(این یو ایس ) کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ٹین اینگ چیے سے ملاقات کی۔ انہوں نے تعلیم کے فروغ سے متعلق مختلف عزائم کی تعمیر، علمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانے اور تمام تعلیمی محاذوں پر این یو ایس اور ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو گہرا کرنے کے لیے تکمیلی طاقتوں سے فائدہ اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔
جناب پردھان نے اس بات پر زور دیا کہ این یو ایس اور ہندوستانی اعلی تعلی ادارے ڈیپ اسٹارٹ اپس ، صحت کی دیکھ بھال، جدید مواد، ڈیجیٹلائزیشن، اور پائیداری جیسے شعبوں میں قدر پیدا کرنے کے لیے تعاون کر سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ این ای پی 2020 کا ایک اہم مرکز ہندوستان کے نوجوانوں کے لیے معیاری اعلیٰ تعلیم تک رسائی اور اس کے تعلیمی نظام کو بین الاقوامی بنانا ہے۔
20 اکتوبر 2024 کو اپنے دورے کے پہلے دن، جناب پردھان نے سنگاپور میں مقیم ہندوستانی ممبران کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے ہندوستان کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں این ای پی 2020 کے کردار اور ہندوستان میں تعلیم کے بڑے پیمانے اور وسعت پر روشنی ڈالی۔
وزیر موصوف کے دورہ سنگاپورکے بعد 20 سے 26 اکتوبر 2024 تک آسٹریلیا کے دورے کا مقصد تعلیم میں باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون، شرکت اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
******
ش ح ۔ ا م۔م ر۔
U. No.1531
(Release ID: 2066676)
Visitor Counter : 51