نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھیلوں کا  محکمہ :  خصوصی مہم 4.0 کی پیش رفت

Posted On: 21 OCT 2024 11:45AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2024 تک خصوصی مہم 4.0 شروع کی ہے تاکہ صفائی ستھرائی  کو ادارہ جاتی بنایا جا سکے اور سرکاری دفاتر میں التواء میں پڑے   معاملات کوکم کیا جا سکے۔ محکمہ کھیل نے  2 اکتوبر 2024   کو میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں فٹ انڈیا  سوچھتا فریڈم رن 5.0 کے آغاز کے ساتھ خصوصی مہم 4.0 کا آغاز کیا۔ محکمہ کھیل کے ساتھ ساتھ اس سے وابستہ ادارے ،  اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا  (ایس اے آئی ) ، لکشمی بائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل ایجوکیشن ( ایل این آئی پی ای) ، نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی (این ایس یو) ، نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے)  اور نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیبارٹری  این ڈی ٹی ایل خصوصی مہم 4.0 میں سرگرمی کے ساتھ  شرکت کر رہے ہیں۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس بار بھی مہم کو دو مرحلوں میں تقسیم کیا گیا  تھا۔ پہلا مرحلہ 16 سے 30 ستمبر 2024 تک جاری رہا، جس میں ارکان پارلیمنٹ، ریاستی حکومتوں اور دیگر وزارتوں سے موصول ہونے والے حوالہ جات اور عوامی شکایات جیسے زیر التوا معاملات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس میں ان علاقوں کی  بھی نشاندہی کی گئی ، جہاں صفائی ستھرائی ، خوبصورتی اور بہتری کی ضرورت تھی۔ دوسرا مرحلہ 2 سے 31 اکتوبر 2024 تک چلے گا تاکہ شناخت شدہ مسائل کو حل کیا جا سکے اور منتخب مقامات کو صاف ستھرااور خوبصورت بنایا جا سکے۔

مہم کے پہلے مرحلے میں ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے موصول ہونے والے 15 حوالہ جات ، پارلیمنانی کارروائیوں سے متعلق 2 فائلیں اور 30 ​​عوامی شکایات کے حل کے لئے نشاندہی  کی گئی ۔ مزید برآں، 210 دفتری   فائلوں اور 220 ای فائلوں کو نظرثانی کے لیے الگ رکھا گیا ۔ اس کے علاوہ اس محکمہ کے تحت چلنے والی تنظیموں میں 44 صفائی مہم چلائی جانی ہیں۔ مہم کے دوسرے مرحلے کے پہلے دو ہفتوں میں محکمہ نے کامیابی سے 8 حوالہ جات ، پارلیمانی کارروائیوں سے متعلق 2 فائلیں اور 22 عوامی شکایات کا ازالہ کیا  گیا۔ مزید برآں، 210  دفتری  فائلوں اور 130 ای فائلوں کا جائزہ لیا گیا، 29 آؤٹ ڈور صفائی مہم بھی چلائی گئیں۔

محکمہ تمام زیر التوا معاملات کو نمٹانے کے لیے وقف ہے جو حل کے لیے تیار ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صفائی اور خوبصورتی کے لیے منتخب کیے گئے مقامات کو مہم کے مقاصد کے مطابق اچھی طرح سے برقرار رکھا جائے اور صاف کیا جائے۔ ذیل میں  این ڈی ٹی ایل ، نئی دہلی اور ایل این آئی پی ای، گوالیار میں  خصوصی مہم  4.0 کے تحت دفتر کے احاطے/کیمپس میں صفائی کی سرگرمیوں کی کچھ تصاویر پیش  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014OFS.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VA3D.jpg

***

ش ح۔ ک ا۔ اک م


(Release ID: 2066658) Visitor Counter : 39