وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

بڑھتے ہوئے آن لائن گھوٹالوں سے نمٹنے کے لیے حکومت اور میٹا کی مشترکہ مہم  ’’اسکیم سے بچو‘‘


یہ ڈیجیٹل سیفٹی اور چوکسی کے کلچر کو فروغ دینے کی طرف ایک مکمل حکومتی کوشش ہے: جناب سنجے جاجو، سکریٹری برائے اطلاعات ونشریات

ہم ایک ایسی مہم   سازی کررہے  ہیں، جو ایک محفوظ سے محفوظ تر اور لچکدار ڈیجیٹل انڈیا کا تصور پیش کرتی ہے:  جناب سنجے جاجو

Posted On: 17 OCT 2024 10:39PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے آج نئی دہلی میں قومی صارف بیداری مہم ’’اسکیم سے بچو‘‘ کے  لانچ پر کلیدی خطبہ دیا۔

میٹا ‘کا یہ اقدام، اہم وزارتوں کی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) ، وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) ، وزارت اطلاعات و نشریات (ایم آئی بی) اور انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (14 سی) کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد سائبر سیفٹی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کے مطابق ،گھوٹالوں اور سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنا ہے، آن لائن گھوٹالوں کے بڑھتے ہوئے معاملات کو حل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A37R.jpg

’میٹا کی 'اسکیم سے بچو‘ مہم کی حمایت کرتے ہوئے، جناب سنجے جاجو نے کہا کہ ڈیجیٹل سیکورٹی اور چوکسی کے کلچر کو فروغ دینے اور ہمارے شہریوں کو آن لائن گھوٹالوں کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچانے کے لیے ایک بروقت اور انتہائی ضروری قدم ہے۔

ہندوستان کوتیزی سےترقی کررہی ٹیکنالوجی کی درمیان سائبر سیکورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا

تقریب کے دوران اطلاعات ونشریات کے سکریٹری نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 900 ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ ہندوستان نے ڈیجیٹل انڈیا پہل کے تحت غیر معمولی ڈیجیٹل ترقی دیکھی ہے، جو یوپی آئی  لین دین میں عالمی لیڈربن گیا ہے۔

تاہم، یہ پیشرفت سائبر فراڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے ساتھ سامنے آئی ہے، 2023 میں  ایک اعشاریہ ایک  ملین  معاملات سامنے آئے ہیں ۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے ان خطرات سے نمٹنے اور ڈیجیٹل خواندگی کو بڑھانے کے لیے مضبوط اقدامات پر زور دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CCFM.jpg

 

اسکیم سے بچو: شہریوں کو سائبر خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے لیس کرنا

تقریب کے دوران اطلاعات ونشریات کے سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ "اسکیم سے بچو" صرف ایک بیداری مہم  نہیں ہے بلکہ  یہ مہم ایک قومی تحریک بن سکتی  ہے جو ہندوستانی شہریوں کو ان خطرات سے بچانے کے لیے آلات اور علم سے بااختیار بناتی ہے۔ہمارا مقصد ڈیجیٹل سکیورٹی اور چوکسی کا مؤثرکلچر تخلیق کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میٹا کی عالمی مہارت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، مہم ہر ہندوستانی کو خود کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے بااختیار بنائے گی، اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہماری ڈیجیٹل پیش رفت مضبوط ڈیجیٹل سیکورٹی کے ساتھ مماثل رہے۔‘‘

************

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 1427) 


(Release ID: 2065990) Visitor Counter : 34