وزارت خزانہ
بجلی اور ہاؤسنگ نیزشہری امور کے کابینی وزیر كے ہاتھوں قومی بجلی منصوبے (ٹرانسمیشن) کا آغاز
Posted On:
14 OCT 2024 6:10PM by PIB Delhi
مركزی بجلی اتھارٹی (سی ای اے) نے سال 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی تنصیب کی صلاحیت اور 2032 تک 600 گیگا واٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی نصب کرنے کی صلاحیت کی ترسیل کے مقصد سے مختلف ذمہ داران کے ساتھ مشاورت كے ذریعہ ایك مفصل قومی بجلی منصوبہ (ٹرانسمیشن) تیار کیا۔ اس کا آغاز مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے نئی دہلی میں مختلف معززین کی موجودگی میں 14-15 اکتوبر 2024 کے دوران سی ای اے کے زیر اہتمام دو ذہن ساز کانفرنس کے دوران کیا۔
اس منصوبے میں اسٹوریج سسٹم کی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے جیسے کہ 47 گیگا واٹ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم اور 31 گیگا واٹ کے پمپڈ اسٹوریج پلانٹس جو قابل تجدید توانائی کے ساتھ تیار کیے جائیں گے۔ ساحلی مقامات جیسے مُندرا، کانڈلا، گوپال پور، پارادیپ، ٹوٹیکورن، ویزاگ، منگلور وغیرہ پر گرین ہائیڈروجن/گرین امونیا مینوفیکچرنگ ہب تک بجلی کی ترسیل کے لیے ٹرانسمیشن سسٹم کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
قومی بجلی کے منصوبے کے مطابق 1,91,000 کلومیٹر سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنوں اور 1270 جی وی اے کی تبدیلی کی صلاحیت كو 2022-23 سے 2031-32 تک (220 كے وی اور اس سے زیادہ وولٹیج کی سطح پر) کے دس سال کی مدت کے دوران شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی وی سی كے 33 گیگا واٹ كےدو قطبی لنکس کا بھی منصوبہ ہے۔ بین علاقائی ترسیل کی صلاحیت کو 2027 تک 143 گیگا واٹ اور 2032 تک 168 گیگا واٹ تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، جو سرِ دست 119 گیگا واٹ ہے۔
ٹرانسمیشن پلان میں نیپال، بھوٹان، میانمار، بنگلہ دیش، سری لنکا کے ساتھ سرحد پار باہمی رابطوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات وغیرہ کے ساتھ ممکنہ باہمی روابط کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔
ٹرانسمیشن پلان میں ٹرانسمیشن سیکٹر میں نئی ٹیکنالوجی کے اختیارات جیسے ہائبرڈ سب سٹیشنز، مونوپول سٹرکچرز، انسولیٹڈ کراس آرمز، ڈائنامک لائن ریٹنگ، ہائی پرفارمنس کنڈکٹرز، زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ وولٹیج کو 1200 كے و ی اے سی تک اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرانسمیشن سیکٹر میں مہارت کی ترقی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
زیر تعمیر متعدد ٹرانسمیشن اسکیموں کے ساتھ ٹینڈر کے تحت کئی ٹرانسمیشن اسکیمیں اور کئی دیگر ٹرانسمیشن اسکیمیں پائپ لائن میں ہیں۔ ٹرانسمیشن پلان سرمایہ کاروں کو 2032 تک ٹرانسمیشن سیکٹر میں 9,15,000 کروڑ سے زیادہ کی وسیع سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرتا ہے۔
*****
U.No:1244
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2064808)
Visitor Counter : 32