امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچا کر منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے


منشیات اور نشہ آور  اشیاء  کے کاروبار کے خلاف کارروائی کسی سستی کے بغیر جاری رہے گی

مرکزی وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کو  13000 کروڑ  روپے مالیت کی منشیات ضبط کرنے کی کئی کامیاب کارروائیوں پرمبارکباد پیش کی، جس میں گجرات پولیس کے  ساتھ 5000 کروڑ روپے مالیت کی کوکین کی برآمد گی شامل ہے

Posted On: 14 OCT 2024 5:57PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہمارے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچا کر منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ منشیات اور نشہ آور  اشیاء کے کاروبار کے خلاف کارروائی بغیر کسی سستی کے جاری رہے گی۔ جناب شاہ نے دہلی پولیس کو 13000 کروڑ روپے کی مالیت کی منشیات ضبط کرنے کی کئی کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد پیش کی، جس میں حال ہی میں گجرات پولیس کے ساتھ 5000 کروڑ روپے ما لیت کی کوکین کی برآمد گی شامل ہے۔

منشیات کے کاروبار کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن میں، دہلی پولیس اور گجرات پولیس کے خصوصی سیل نے 13 اکتوبر 2024 کو گجرات کے انکلیشور میں واقع ایک کمپنی میں تلاشی مہم کے دوران 518 کلو گرام کوکین برآمد کی۔ ضبط کی گئی کوکین کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 5000 کروڑ روپے ہے۔

اس سے پہلے، 01 اکتوبر 2024 کو، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے مہیپال پور میں ایک گودام پر چھاپہ مارا اور 562 کلو گرام کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک چرس کی کھیپ ضبط کی۔ تحقیقات کے دوران 10 اکتوبر 2024 کو دہلی کے رمیش نگر میں ایک دکان سے تقریباً 208 کلو گرام اضافی کوکین برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ برآمد شدہ منشیات گجرات کے انکلیشور میں قائم ایک کمپنی کی ہے۔

اس معاملے میں اب تک کل 1289 کلو گرام کوکین اور 40 کلو گرام ہائیڈروپونک تھائی لینڈ چرس برآمد ہوئی ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 13000 کروڑ روپے ہے۔

************

U.No:1240

ش ح۔اک۔ق ر



(Release ID: 2064771) Visitor Counter : 22