وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

‘سری وجئے پورم ’ کا نام انڈمان اور نکوبار جزائرکی شاندار تاریخ اور بہادر لوگوں کا اعزاز ہے: وزیر اعظم

Posted On: 13 SEP 2024 9:11PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اس بات پر زور دیا کہ "سری وجئے پورم" کا نام انڈمان اور نکوبار جزائر کے بہادر لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور نوآبادیاتی وراثت سے آزادی کی علامت ہے۔

ایکس  پر وزیر داخلہ جناب امت شاہ کے  ایک ٹویٹ  پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:

 ‘‘ سری وجئے پورم نام انڈمان اور نکوبار جزائر کی شاندار تاریخ اور بہادر لوگوں کا اعزاز ہے۔ یہ نوآبادیاتی ذہنیت سے آزاد ہونے اور اپنے ورثے کا جشن منانے کے ہمارے عزم کا بھی عکاس ہے۔’’

****

ش ح۔ ع و

U :1210


(Release ID: 2064589) Visitor Counter : 33