صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

درگا پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارک باد

Posted On: 10 OCT 2024 6:40PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے درگا پوجا کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ”درگا پوجا کے پر مسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک رہنے والے تمام ہندوستانیوں کو اپنی طرف سے پر خلوص مبارک باد دیتی ہوں اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔

درگا پوجا کو برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دیوی درگا کو شکتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ عقیدت کا تہوار ہے اور اس عرصے کے دوران ہم اپنے روحانی سفر کو شعور کی بلند سطح پر لے جاتے ہیں۔ یہ تہوار اپنے آپ کو دیوی درگا کے لیے پوری طرح وقف کرنے اور تمام مذاہب کے درمیان اتحاد اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کا موقع ہے۔

آئیے دعا کریں کہ ماں درگا ہمیں ایک انصاف پسند، حساس اور مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے طاقت، ہمت اور عزم عطا کرے۔

مہا شکتی کی تسکین کے اس پرمسرت موقع پر، آئیے ہم خواتین کے ساتھ انتہائی عزت اور احترام کے ساتھ پیش آنے کا عزم کریں۔

صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں -

**************

ش ح۔ ف ش ع

U: 1127


(Release ID: 2063956) Visitor Counter : 32