وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے آسیان-انڈیا چوٹی کانفرنس کے موقع پر جاپان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

Posted On: 10 OCT 2024 7:12PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جاپان کے نو منتخب وزیر اعظم عالی جناب  شیگیرو ایشیبا کے ساتھ آج لاؤس میں آسیان-انڈیا سربراہی اجلاس کے موقع پر دو فریقی میٹنگ کی ۔

2۔  وزیر اعظم نے وزیر اعظم ایشیبا کو ان کی نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور جاپان کو مزید بلندیوں تک لے جانے میں ان کی کامیابی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ایک قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو سب سے زیادہ ترجیح دیتا رہے گا۔

3۔  دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، دفاع اور سلامتی، سیمی کنڈکٹرز، ہنر مندی، ثقافت اور لوگوں کے درمیان وسیع شعبوں میں تبادلہ اور تعاون بڑھانے کے ذریعے ہند -جاپان خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

4۔  دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان اور جاپان ایک پرامن، محفوظ اور خوشحال ہند - بحرالکاہل خطے کے لیے ناگزیر شراکت دار ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے اپنے عہد کی تجدید کی۔

5۔  دونوں رہنما اگلی ہند - جاپان سالانہ چوٹی کانفرنس کے منتظر نظر آئے۔

 

******

ش  ح۔ م م ۔ م ر

U-NO. 1130



(Release ID: 2063947) Visitor Counter : 22