وزارت خزانہ
محکمہ انکم ٹیکس کے ای فائلنگ پورٹل پر 7 اکتوبر 2024 تک 34.84 لاکھ سے زیادہ آڈٹ رپورٹیں داخل کی گئیں
سال25-2024کے لیے تقریباً 34.09 لاکھ ٹیکس آڈٹ رپورٹ(ٹی اے آر) داخل کی گئی جس میں سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ
Posted On:
09 OCT 2024 5:48PM by PIB Delhi
ای فائلنگ پورٹل پر مقررہ تاریخ کے اختتام تک34.84 لاکھ سے زیادہ آڈٹ رپورٹس، جن میں تقریباً 34.09 لاکھ ٹیکس آڈٹ رپورٹس(ٹی اے آر) شامل ہیں، سال 25۔2024 لیے داخل کی گئیں۔ اسیسمنٹ ایئر(اے وائی) 25۔2024 کے لیے ٹیکس آڈٹ رپورٹ(ٹی اے آر) کی فائلنگ میں سال 24۔2023 کے مقابلے تقریباً 4.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ٹیکس دہندگان کی مدد کے لیےمحکمہ نے انکم ٹیکس پورٹل پر ای میلز، ایس ایم ایس، ویبینرز، سوشل میڈیا مہمات اور پیغامات کے ذریعے وسیع آؤٹ ریچ پروگرامز کا انعقاد کیا تاکہ ٹیکس دہندگان میں مقررہ تاریخ تک ٹی اے آر اور دیگر آڈٹ فارم داخل کرنے کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ رہنمائی فراہم کرنے کے لیے انکم ٹیکس پورٹل پر مختلف صارف بیداری کے ویڈیوز اپ لوڈ کیے گئے تھے۔ یہ مشترکہ کوششیں ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلس کے لیے فارم نمبر 10بی، 10بی بی، 3سی اے-سی ڈی، 3سی بی-سی ڈی اور فارم نمبر 29بی، 29سی، 10سی سی بی وغیرہ میں دیگر آڈٹ رپورٹس میں ٹی اے آر ایس درج کرنے میں بروقت تعمیل میں مددگار ثابت ہوئی ہیں۔
ای فائلنگ ہیلپ ڈیسک ٹیم نے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے دوران ٹیکس دہندگان کے تقریباً 1.23 لاکھ سوالات کو ہینڈل کیا، فائلنگ کی پوری مدت کے دوران ان کی فعال طور پر مدد کی۔ ٹیم نے پیچیدگیوں کو حل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پیشہ ور افراد کی مدد کی اور آڈٹ فارموں کو آسانی سے جمع کرانے میں سہولت فراہم کی۔ ہیلپ ڈیسک سپورٹ ان باؤنڈ کالز، آؤٹ باؤنڈ کالز، لائیو چیٹس، ویب ایکس، اور کو براؤزنگ سیشنز کے ذریعے فراہم کی گئی تھی۔ ٹیم نے محکمہ کے ایکس ہینڈل (سابقہ ٹویٹر) پر آن لائن رسپانس مینجمنٹ (اوآرایم) کے ذریعے موصول ہونے والے سوالات کے حل میں تعاون کیا، ٹیکس دہندگان اور اسٹیک ہولڈرز تک فعال طور پر پہنچ کر اور انہیں مختلف مسائل پر قریب قریب حقیقی وقت میں مدد فراہم کی۔
****************
(ش ح۔ ع و۔ م ا)
UNO-1072
(Release ID: 2063626)
Visitor Counter : 33