صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند نے 70 ویں قومی فلم ایوارڈز عطا کئے


جناب متھن چکربورتی کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا

فلمیں اور سوشل میڈیا سماج میں تبدیلی لانے کے لئے سب سے طاقت ور ذرائع ہیں:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو

Posted On: 08 OCT 2024 7:53PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند،محترمہ دروپدی مرمو  نے آج (08 اکتوبر 2024)نئی دہلی میں مختلف زمروں میں 70 ویں قومی فلم انعامات  پیش  کئے۔انہوں نے جناب متھن چکربورتی کو سال  2022 کے دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic1SK5_54820CP8.JPG

اس موقع پر صدر جمہوریہ  نے کہا کہ ہماری فلمیں ہمارے معاشرے کے فنکارانہ احساس کی عکاسی کرتی ہیں۔ زندگی بدل رہی ہے۔ فن کے معیارات بدل رہے ہیں۔ نئی امنگیں جنم لے رہی ہیں۔ نئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ نئی بیداری بڑھ رہی ہے۔ ان تمام تبدیلیوں کے درمیان محبت، ہمدردی اور خدمت کی غیر متبدل قدریں آج بھی ہماری انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بامعنی بنا رہی ہیں۔ ہم ان تمام اقدار کو آج انعامات پانے والی  فلموں میں دیکھ سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic2SK5_5383CN9S.JPG

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستانی سنیما دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہے، جس میں متعدد زبانوں اور ملک کے تمام خطوں میں فلمیں بنتی ہیں۔ یہ آرٹ کی سب سے متنوع شکل بھی ہے۔ انہوں نے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کی تعریف کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic3SK5_5157VP6H.JPG

صدر جمہوریہ نے جناب متھن چکربورتی کو دادا صاحب پھالکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً پانچ دہائیوں کے اپنے فنی سفر میں متھن جی نے نہ صرف اسکرین پر سنجیدہ کرداروں کو پیش کیا ہے بلکہ اپنی منفرد توانائی سے کئی عام کہانیوں کو بھی کامیابی کے ساتھ پیش کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اگرچہ ایوارڈ یافتہ فلموں کی زبانیں اور پس منظر مختلف ہو سکتے ہیں لیکن یہ سب ہندوستان کی عکاسی ہیں۔ یہ فلمیں ہندوستانی معاشرے کے تجربات کا خزانہ ہیں۔ ان فلموں میں ہندوستانی روایات اور ان کا تنوع زندہ ہوتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Presidentpic4SK5_5045QV1W.JPG

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ فلمیں اور سوشل میڈیا معاشرے میں تبدیلی لانے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہیں۔ یہ میڈیم لوگوں میں بیداری پیدا کرنے میں کسی بھی دوسرے میڈیم کے مقابلے زیادہ اثر ڈالتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج تقسیم کیے گئے 85 سے زیادہ ایوارڈز میں سے صرف 15 ایوارڈ خواتین انعام یافتگان  کو ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری خواتین کی قیادت میں ترقی کے لیے مزید کوششیں کر سکتی ہے۔

صدر نے نشاندہی کی کہ بامعنی فلموں کو اکثر سامعین نہیں مل پاتے۔ انہوں نے باشعور شہریوں، سماجی تنظیموں اور حکومتوں پر زور دیا کہ وہ سامعین تک بامعنی سنیما کی رسائی کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں۔

Please click here to see the President's Speech -

 

************

ش ح۔ ام ۔

 (U:1031)



(Release ID: 2063299) Visitor Counter : 15