صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
بھارت کی صدرجمہوریہ نے مالدیپ کے صدر کی میزبانی کی
مالدیپ، بھارت کی‘پڑوس پہلے’ پالیسی اور ساگر کے وژن میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے : صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
Posted On:
07 OCT 2024 9:28PM by PIB Delhi
بھارت کی صدر جمہوریہ عزت مآب محترمہ دروپدی مرمو نے. (7 اکتوبر، 2024) راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کا استقبال کیا۔ صدر جمہوریہ نے صدر معیزو اور خاتون اول ساجدہ محمد کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔
راشٹرپتی بھون میں ڈاکٹر معزو کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ مالدیپ بحر ہند کے خطے میں بھارت کا ایک قریبی دوست اور کلیدی شراکت دار ہے اور بھارت کی ‘پڑوس پہلے’ پالیسی اور ساگر ویژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ اس دورے کے دوران اپنایا گیا ویژن دستاویز ہمارے تعلقات کی سطح کو بلند کرے گا اور جامع اقتصادی اور بحری سیکورٹی شراکت داری کے حصول کے لیے ایک واضح نقشہ راہ فراہم کرے گا۔
صدر جمہوریہ نے یہ جان کر خوشی کااظہار کیا کہ بھارت مالدیپ کے اعلی تجارتی شراکت داروں میں سے ایک ہے، اور اس میں کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور دیگر نئی ٹیکنالوجیز کے میدان میں تعاون کو آگے بڑھانے کی اچھی صلاحیت بھی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ شراکت داری میں پیشرفت سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ب ۔رض
U-998
(Release ID: 2063079)
Visitor Counter : 31