امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے اس سال گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ’کھادی انڈیا‘ میں 2.01 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت پر تمام کھادی پروڈیوسروں کو مبارکباد دی


اس سے کھادی کاریگروں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ان کی حوصلہ افزائی ہوگی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کھادی اور مقامی مصنوعات خریدنے کی اپیل اب ایک انقلاب بن چکی ہے اور ان کی قیادت میں کھادی صنعت آج نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے – وزیر داخلہ

لوگوں میں دیسی مصنوعات کے تئیں مسلسل بڑھتی ہوئی کشش آتم نربھر بھارت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے

Posted On: 05 OCT 2024 7:53PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے اس سال گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع ’کھادی انڈیا‘ میں 2.01 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت پر تمام کھادی پروڈیوسروں کو مبارک باد دی۔

جناب امت شاہ نے X پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کھادی اور مقامی مصنوعات خریدنے کی اپیل اب ایک انقلاب بن چکی ہے اور ان کی قیادت میں کھادی صنعت آج نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گاندھی جینتی کے موقع پر کناٹ پلیس، نئی دہلی میں واقع ’کھادی انڈیا‘ میں 2.01 کروڑ روپے کی ریکارڈ فروخت واقعی خوشی کی بات ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سے کھادی کاریگروں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی اور ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ لوگوں میں دیسی مصنوعات کے تئیں مسلسل بڑھتی ہوئی کشش آتم نربھر بھارت کی تشکیل میں اہم رول ادا کرنے جا رہی ہے۔

************

ش ح۔ ف ش ع

U: 935


(Release ID: 2062507) Visitor Counter : 28