امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ پیر، 07 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے


آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ اس میٹنگ میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں حکومت مارچ 2026 تک ایل ڈبلیو ای کی لعنت کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے

سال 2024 میں اب تک، 202 مسلح ایل ڈبلیو ای کیڈر کے خاتمے میں سلامتی افواج کی جانب سے بے مثال کامیابیاں دیکھنے کو ملی ہیں

سال 2024 کے پہلے 9 مہینوں میں 723 ایل ڈبلیو ای کیڈر نے ہتھیار ڈالے اور 812 کو گرفتار کیا گیا

ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 14400 کلومیٹر سڑکیں بنائی جا چکی ہیں اور تقریباً 6000 موبائل ٹاور لگائے جا چکے ہیں

مودی سرکار کی حکمت عملی کی وجہ سے ایل ڈبلیو ای کے تشدد میں 72 فیصد کمی آئی ہے جبکہ اموات میں 86 فیصد کمی آئی ہے، آج ایل ڈبلیو ای اپنی آخری جنگ لڑ رہی ہے

Posted On: 05 OCT 2024 7:02PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ پیر، 07 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، اوڈیشہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے وزرائے اعلیٰ اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستوں کو ترقیاتی امداد فراہم کرنے میں قریبی طور پر شامل وزارتوں کے پانچ مرکزی وزرا بھی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ڈپٹی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اور مرکز، ریاستوں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے سینیئر افسران بھی بحث میں حصہ لیں گے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں، مرکزی حکومت مارچ 2026 تک بائیں بازو کی انتہا پسندی (ایل ڈبلیو ای) کی لعنت کو مکمل طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی حکومت ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستی حکومتوں کو نکسلزم کی لعنت سے لڑنے میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آخری بار 06 اکتوبر 2023 کو ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ایل ڈبلیو ای جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تھی۔ اس میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ نے ایل ڈبلیو ای کے خاتمے کے سلسلے میں جامع ہدایات دی تھیں۔ مودی سرکار کی حکمت عملی کی وجہ سے ایل ڈبلیو ای کے تشدد میں 72 فیصد کمی آئی ہے جبکہ سال 2010 کے مقابلے 2023 میں اموات میں 86 فیصد کمی آئی ہے اور ایل ڈبلیو ای آج اپنی آخری جنگ لڑ رہی ہے۔ سال 2024 میں اب تک، مسلح ایل ڈبلیو ای کیڈر کے خاتمے میں سیکورٹی فورسز کی بے مثال کامیابیوں کا مشاہدہ کیا جا چکا ہے۔ اس سال اب تک ایل ڈبلیو ای کے 202 کیڈر کو ختم کیا جا چکا ہے، 2024 کے پہلے 9 مہینوں میں 723 ایل ڈبلیو ای کیڈر ہتھیار ڈال چکے ہیں جبکہ 812 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ اضلاع کی تعداد 2024 میں کم ہو کر صرف 38 رہ گئی ہے۔

مرکزی حکومت نے ترقیاتی اسکیموں کو متاثرہ ریاستوں کے دور دراز علاقوں تک لے جانے کے لیے سڑک اور موبائل کنیکٹیویٹی کو تیز کرنے سمیت کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایل ڈبلیو ای سے متاثرہ علاقوں میں اب تک 14400 کلومیٹر سڑکیں بنائی جا چکی ہیں اور تقریباً 6000 موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں۔

**********

ش ح۔ ف ش ع

U: 934



(Release ID: 2062498) Visitor Counter : 17