جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی پائیدار ترقی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہندوستان کے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے جرمنی کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں


مرکزی وزیر 7 سے  8  اکتوبر 2024 تک ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں شرکت کریں گے اور وزراء  کے علاوہ صنعت کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

جناب جوشی گرین شپنگ پر ہندوستان کے موقف اور نقل و حرکت کے شعبے کو ڈِکاربونائز کرنے میں گرین ہائیڈروجن کے کردار پر زور دیں گے

Posted On: 05 OCT 2024 1:59PM by PIB Delhi

قابل تجدید توانائی اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں ہندوستان کے بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے، نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی پائیدار ترقی اور قابل تجدید توانائی کے میدان میں ہندوستان کے تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے جرمنی کے تین روزہ دورے پر   چھ اکتوبر کو روانہ ہو رہے ہیں ۔

مرکزی وزیر جناب جوشی 7 سے 8 اکتوبر 2024 تک ہیمبرگ پائیداری کانفرنس میں شرکت کریں گے اور پائیدار ترقی، گرین ہائیڈروجن، کم لاگت والی  مالیات میں تعاون کو بڑھانے کے لیے جرمنی، برطانیہ کے وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام نیز قابل تجدید توانائی ویلیو چین کے تمام اجزاء کے ساتھ دو طرفہ میٹنگوں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کریں گے۔

وزیر  موصوف گرین شپنگ پر ہندوستان کے موقف اور گرین ہائیڈروجن کے کردار پر بھی زور دیں گے، تاکہ اس کانفرنس میں نقل و حرکت کے شعبے کو کاربن سے پاک کیا جاسکے۔ یہ دورہ ہندوستان-جرمنی کے تعلقات کو تجارتی مواقع پیدا کرنے اور ہندوستان نیز دنیا بھر میں قابل تجدید توانائی کے پھیلاؤ کو تیز کرنے کے لئے بلند کرے گا۔ یہ پائیدار ترقی اور قابل تجدید توانائی کے تئیں ہندوستان کے عزم کو بھی اجاگر کرے گا اورعالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دے گا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان-جرمنی کے باہمی تعلقات پر خصوصی زور دیا ہے۔ اکتوبر2024 میں ہندوستان اور جرمنی کے رہنماؤں کے درمیان بین حکومتی مشاورت ہندوستان میںطے ہے۔ ستمبر میں منعقد ہوئی رِی اِنویسٹ 2024 کے دوران، دونوں ممالک نے قابل تجدید توانائیوں میں سرمایہ کاری کے لیے ہندوستان-جرمنی پلیٹ فارم کا آغاز کیاتھا ۔ یہ پلیٹ فارم سرمائے کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے مزید کاروباری مواقعے اور نئی راہیں پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں معاونت کرے گا اور دنیا بھر میں قابل تجدید توانائی میں اختراعی تکنیکی حل کی ترقی میں اضافہ کرے گا۔

ہندوستان توانائی کی منتقلی میں بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے

ہندوستان نے 2021 میں،  2030 تک نان فاصِل ایندھن پر مبنی توانائی کے ذرائع سے 40 فیصد مجموعی الیکٹرک پاور انسٹال کرنے کی صلاحیت کا اپنا این ڈی سی ہدف مقررہ وقت سے نو سال پہلے ہی حاصل کر لیا تھا، اوروہ اب 50 فیصدمجموعی برقی توانائی حاصل کرنے کے اپنے این ڈی سی ہدف کو  2030 تک نان فاصل ایندھن کے ذرائع سے پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔ ہندوستان، قابل تجدید توانائی کی ترقی اور تعیناتی کے لیے  بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ذریعے، بین الاقوامی کوششوں کی قیادت کر رہا ہے  اور پائیدار کانفرنس کا یہ دورہ عالمی توانائی کی منتقلی کے لیے بھارت کی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔

 ۔  ۔  ۔

ش ح ۔ ش ا ر ۔  م ت                                           

U - 913


(Release ID: 2062363) Visitor Counter : 32