امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے  وزیر جناب امت شاہ نے گجرات کے گاندھی نگر میں ہیرامنی آروگیہ دھام ڈے کیئر ہسپتال کا افتتاح کیا


گجرات کے اُس وقت کے وزیر اعلیٰ اورموجودہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنانے اور انہیں عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے تھے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شہریوں کی صحت کے مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہر گھر میں بیت الخلاء اور پینے کے پانی کی رسائی کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا

بین الاقوامی یوگا دن کی تقریبات کی شروعات کرتے ہوئے، پی ایم مودی نے باقاعدہ ورزش کو عوام کے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنایا

مودی سرکار اگلے 10 برس میں 75,000 میڈیکل سیٹوں میں اضافے کے منصوبے کے ساتھ ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرکرے گی

مہنگی ادویات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے حکومت نے جنرک ادویات کی فراہمی کے لیے ایک طریقہ کار قائم کیا، جس سے غریبوں کو 10 سے 30 فیصد کم قیمت پر ادویات تک رسائی ممکن ہو سکی

مودی سرکار 37 مختلف اسکیموں کو مربوط کرکے لاکھوں لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنا رہا ہے

عوام کی تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے حساسیت اور دور اندیشی کے ساتھ منصوبے بنانے کی یہ ایک اعلیٰ مثال ہے

جناب نرہری امین نے معاشرے کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل کام کیا ہے

ہیرامنی آروگیادھام میں، مختلف بیماریوں کے علاج، ڈائلیسس اور فزیوتھراپی کو عام لوگوں کے لیے کم خرچ پر دستیاب کیا گیا ہے۔

Posted On: 04 OCT 2024 4:19PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اورامداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے گاندھی نگر میں ہیرامنی آروگیہ دھام ڈے کیئر اسپتال کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل سمیت کئی معززہستیاں  بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ERZR.jpg

اپنے خطاب میں جناب امیت شاہ نے کہا کہ گجرات کے ُاس وقت کے وزیر اعلیٰ، اور ملک کےموجودہ وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے گجرات میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور عوام تک ان کی رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بے شمار کوششیں کیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ جناب نرہری امین نے ہمیشہ سماج کی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے کام کیا ہے۔ جناب شاہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نرہری جی نے ریاست کی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے  پورے گجرات میں کھلاڑیوں کے لیے بنیادی ڈھانچہ قائم کیا ۔اس کے علاوہ اسکولوں کے ذریعے انہوں نے تقریباً 4,000 بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ان کی ہمہ گیر ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ نرہری جی نے بزرگوں کے لیے اولڈ ایج ہومز اور اناپورنا ٹرسٹ قائم کرنے کے بعد، اب اپنے والدین کی یاد میں یہ ہیرامنی آروگیادھام تعمیر کیا ہے، جو واقعی قابلِ ستائش ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جدید طرزِ زندگی، تیز رفتار زندگی، آلودگی اور دیگر عوامل ہماری جسمانی صحت پر مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں، جن کے لیے طویل مدتی علاج کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ان بیماریوں کے علاج کے لیے اکثر متعدد تھراپیز، ڈائیلاسس، فزیو تھراپی اور دیگر علاج کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ بیماریوں سے پیدا ہونے والے درد اور تکلیف کو کم کیا جا سکے۔ شری امیت شاہ نے نشاندہی کی کہ ایسے علاج عموماً بہت مہنگے ہوتے ہیں اور غریب، متوسط طبقے اور دیہی علاقوں کے لوگوں کے لیےمشکل سے ہی دستیاب ہوتے ہیں۔ ان چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے، جناب نرہری جی نے ہیرامنی آروگیادھام قائم کیا ہے، جس کا آج افتتاح ہوا۔ جناب شاہ نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نرہری جی نے عوام کی صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ہمہ گیر طریقہ اپنایا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00256TW.jpg

جناب امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عوام کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سوچھ بھارت مشن کا آغاز کیا، جس سے غیر صحت مند حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والی بہت سی بیماریوں سے بچنے میں مدد ملی۔ انہوں نے مزید ذکر کیا کہ اس کے بعد حکومت نے ہر گھر میں صاف پینے کے پانی کی رسائی کو یقینی بنایا، جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام ممکن ہوئی۔ اس کے بعد ہر گھر میں بیت الخلاء تعمیر کیے گئے، اور لوگوں کی روزمرہ زندگی میں باقاعدہ ورزش کو شامل کرنے کے لیے یوگا کے  بین الاقوامی دن کی شروعات کی۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ پردھان منتری آیوشمان کارڈ کے ذریعے وزیر اعظم مودی نے لاکھوں لوگوں کو پانچ لاکھ روپے تک کی جامع صحت کی سہولت فراہم کی ہے، جس سے انہیں مہنگے علاج کے بوجھ سے نجات ملی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ایک منصوبہ تو بنا سکتی ہے، لیکن مناسب بنیادی ڈھانچے  کے بغیر جامع صحت کی سہولیات فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی نے  پورےملک  میں صحت کے بنیادی ڈھانچے  کی تعمیر کا آغاز کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اگلے 10 برسوں میں میڈیکل سیٹوں کی تعداد میں 75,000 کا اضافہ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت نے ایک ایسا نظام وضع کیا ہے جس کے تحت عوام کو مہنگی دواؤں کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے جنرک ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اور مارکیٹ کے مقابلے میں انہیں تقریباً 10 سے 30 فیصد کم قیمت پر ادویات دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔

جناب امیت شاہ نے کہا کہ پورا صحت کا نظام تقریباً 37 مختلف اسکیموں کو یکجا کر کے بنایا گیا ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ  ان 37 مختلف اقدامات کو یکجا کر ملک کے 1 ارب 40 کروڑ لوگوں کے صحت کے مسائل  کوحل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جناب شاہ نے زور دیا کہ یہ عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے حساسیت اور دور اندیشی  پر مبنی  منصوبے بنانے کی ایک بہترین مثال ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZRS7.jpg

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر دائمی بیماریوں جیسے کہ ڈائیلاسس اور فزیو تھراپی کے روزانہ علاج کی سہولیات قریبی مقامات پر اور سستی قیمتوں پر دستیاب ہوں تو غریب لوگ ان سےفیضیاب ہو  سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیرامنی آروگیادھام میں مختلف بیماریوں کے لیے تھراپیز، ڈائیلاسس، اور فزیو تھراپی عوام کے لیے کم قیمتوں پر فراہم کی گئی ہیں۔

******

ش ح۔ ش ب  ۔ س ع س

U-NO.879



(Release ID: 2062102) Visitor Counter : 15