وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایس آئی ڈی ایم کے ساتویں سالانہ اجلاس میں رکشا منتری کا کہنا ہے کہ حکومت دفاعی صنعت کو،  جس میں ہندوستان ایک عالمی  مینوفیکچرنگ ہب ہوگا ، برآمدات پر مبنی بنانے کے لیے پرعزم ہے


انہوں نے صنعت  کو  ہدف پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ برآمدی تناسب  سے  درآمد  میں کمی کرنے  کی تلقین کی

جناب راج ناتھ سنگھ نے ایس آئی ڈی ایم    سے اپیل کی  کہ وہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لیے   یا  فرم سے فرم کی بنیاد پر  مشترکہ منصوبے کھولنے  کے لیے بڑی کمپنیوں اور غیر ملکی او ای ایم کو ترغیب دینے کے  لیے ایک روڑ میپ تیار کرے  

انہوں نے جدید  ترین ٹیکنالوجی، جیسے کہ مصنوعی ذہانت ، سائبر ڈیفنس اور مستقبل کے لیے تیار  خود مختار نظاموں میں سرمایہ کاری میں اضافے کا مطالبہ کیا

Posted On: 04 OCT 2024 2:34PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کی دفاعی صنعت کو بااختیار بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اس کے ساتھ مل کر کام کیا جائے اور ملک کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو پورا کیا جائے۔ 04 اکتوبر 2024 کو نئی دہلی میں سوسائٹی آف انڈین ڈیفنس مینوفیکچررز (ایس آئی ڈی ایم ) کے ساتویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، رکشا منتری نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازعہ کو ایک مضبوط دفاعی صنعتی اڈہ بنانے کی یاد دہانی کے طور پر بیان کیا، جسے وقت کے ساتھ  فروغ  اور وسعت دی جا سکتی ہے۔

جناب راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ حکومت اپنی مسلسل تیسری میعاد میں ایک مضبوط، اختراعی اور خود کفیل  دفاعی ماحولیاتی نظام کی ترقی کے لیے جاری کوششوں کو ایک نئی طاقت فراہم کرے گی۔ انہوں نے دفاع میں 'آتم نر بھرتا' حاصل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کیا، جس میں اتر پردیش اور تمل ناڈو میں دفاعی صنعتی راہداریوں کی تشکیل، مثبت مقامی فہرستوں (پی آئی ایلز) کا اجرا، آرڈیننس فیکٹری بورڈ کی کارپوریٹائزیشن، ڈی آر ڈی او  کے ذریعے نجی صنعتوں کی دست گیری کرنا، اور دفاعی حصول کا طریقہ کار 2020 کی نقاب کشائی شامل ہیں۔

5,500 سے زیادہ اشیاء کے ساتھ نوٹیفائی  کردہ 10 پی آئی ایلز کے بارے میں ، رکشا منتری نے کہا کہ یہ خیال مسلح افواج کو ہندوستانی سرزمین پر تیار کردہ پلیٹ فارمز/سامان سے لیس کرنا ہے۔ فہرستوں کو متحرک اور جامد قرار دیتے ہوئے، انہوں نے صنعت پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر ان اشیاء کے لیے مکمل خود انحصاری حاصل کریں، اور فہرست کو مختصر کرتے رہیں۔ انہوں نے ان پر یہ بھی زور دیا کہ وہ ایسی مصنوعات کا جائزہ لیں اور ان کی نشاندہی کریں جنہیں دنیا بھر میں دفاع کے میدان میں تیزی سے تبدیلیوں کے پیش نظر پی آئی ایلز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ  سے، ملک میں کاروبار کرنے میں آسانی  کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوا ہے، اور ہندوستان کی دفاعی صنعت کو برآمدات پر مبنی بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2023-24 میں دفاعی برآمدات کو 21,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر لے جانے میں نجی شعبے کے اہم شراکت کی تعریف کرتے ہوئے صنعت سے مطالبہ کیا کہ وہ برآمدات اور درآمدات کے اعداد و شمار کو ذہن میں رکھیں، اور ہدف پر مبنی نقطہ نظر کے ساتھ دونوں کے درمیان تناسب کو کم کرنے کی کوشش کریں۔

رکشا منتری نے اس حقیقت پر خوشی کا اظہار کیا کہ مالی سال 2023-24 میں سالانہ دفاعی پیداوار 1.27 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح  تک پہنچ  گئی۔ جہاں ڈی پی ایس یوز  کا حصہ ایک لاکھ کروڑ روپے تھا، نجی کمپنیوں نے تقریباً 27,000 کروڑ روپے کا  تعاون پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نجی صنعتوں کا حصہ بڑھانے کی بہت گنجائش ہے اور اگلا ہدف ان کی شراکت کو کل دفاعی پیداوار میں کم از کم نصف تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے اس ہدف کے حصول میں حکومت کے مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

غیر ملکی کمپنیوں اور اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز) کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے یا پرائیویٹ صنعت کے ساتھ جوائنٹ وینچر کھولنے کی ترغیب دینے کے لیے حکومت کی توجہ کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب راجناتھ سنگھ نے ایس آئی ڈی ایم  سے فرم سے فرم کی بنیاد  پر تعاون کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا خیال تھا کہ ہندوستانی صنعت ہندوستان میں مخصوص ٹیکنالوجیز یا اس کے طریقہ کار کے  لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دفاعی شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز ) اور اسٹارٹ اپس کی صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے، رکشا منتری نے کاروبار کرنے میں آسانی کے حصول میں درپیش چیلنجوں کا اعتراف  کیا۔ انہوں نے ایس آئی ڈی ایم  پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے اور ان اداروں کو دفاعی مینوفیکچرنگ میں بڑا کردار ادا کرنے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ  "یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہماری پالیسیاں زمینی سطح پر کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کریں۔ ایس آئی ڈی ایم  اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کو درپیش عملی چیلنجوں کی نشاندہی کرنے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ ہم ان سے نمٹ سکیں،" ۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے صنعت پر زور دیا کہ وہ جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی )، سائبر دفاع اور خود مختار نظام میں مزید سرمایہ کاری کرے۔ انہوں نے کہا "ہندوستان کی دفاعی صنعت کو عالمی رجحانات کے مطابق چلنا چاہیے اور اعلیٰ ترین ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ اے آئی  اور خود مختار نظام جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے، جو جنگ کے مستقبل کا تعین کرے گی۔ حکومت تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،‘‘ ۔

سیشن کے دوران، رکشا منتری نے ایس آئی ڈی ایم  چیمپئن ایوارڈز بھی پیش کیے، جو دفاعی مینوفیکچرنگ میں شاندار کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے ایوارڈز کو ہندوستانی صنعت کاروں کی لگن اور عمدگی کی عکاسی قرار دیا، جو اس شعبے میں بہترین طریقوں کے لیے ایک معیار کے طور پر کام کرے گا۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب سنجیو کمار، ایس آئی ڈی ایم کے صدر جناب راجندر سنگھ بھاٹیہ اور صنعت کے کپتان اس موقع پر موجود تھے۔ اس سیشن کا موضوع  ’’ہندوستانی دفاعی صنعت کو بااختیار بنانا: برآمدات اور مقامی اختراعات کو بڑھانا‘‘ تھا۔ اس نے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک عالمی دفاعی برآمد کنندہ اور اختراعی مرکز کے طور پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC59007.JPG

******

 ش ح۔اک  ۔  ر ب

UNO-857



(Release ID: 2062009) Visitor Counter : 10