نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کھیلو انڈیا اسکیم کی چوتھی جنرل کونسل میٹنگ کی صدارت کی


عوامی مشاورت کے لیے مسودہ اسپورٹس پالیسی جاری

مرکزی وزیر نے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، ٹیلنٹ کی شناخت اور کھیلوں کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی ہدایت دی

مرکزی وزیر نے  اایجنسیوں کے درمیان مربوط ٹیلنٹ کی شناخت کی کوششوں کے لیے ہول – آف – گورنمنٹ اپروچ پر زور دیا

وزارت  ، ریاستوں اور مرکزی وزارتوں کے تعاون  سے کھیلوں کے متعلق بھرتی کے لیے ایک مخصوص پورٹل تیار کرے گی

ملک میں تمام موجودہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو محفوظ کرنے اور یکجا کرنے کے لیے ایک متحدہ قومی ڈاٹا بیس تیار کیا جائے گا

Posted On: 03 OCT 2024 6:34PM by PIB Delhi

کھیلو انڈیا  اسکیم کی جنرل کونسل (جی سی) کی چوتھی میٹنگ آج نئی دہلی میں نوجوانوں  و کھیل  کود کے امور اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر  ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی صدارت میں منعقد  ہوئی ۔ میٹنگ میں ریاستوں کے سینئر عہدیداروں، نمایاں اسپورٹس کنٹرول بورڈوں، قومی اسپورٹس فیڈریشنوں اور مرکزی وزارتوں کے اہم نمائندوں نے شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I09O.jpg

ایک اہم اعلان میں  مرکزی وزیر نے اطلاع دی کہ وزارت کی ویب سائٹ پر عوامی مشاورت کے لیے مسودہ اسپورٹس پالیسی جاری کر دی گئی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں کھیلوں کے بدلتے ہوئے منظرنامے کے مطابق موجودہ ڈھانچے کو جدید  بنانا اور اپ ڈیٹ کرنا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتوں سمیت تمام متعلقہ فریقوں  اور عوام سے رائے دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ پالیسی کو حتمی شکل دینے کے بعد، یہ ان ریاستوں کے لیے بھی ایک ماڈل کے طور پر کام کرے گی  ، جنہوں نے ابھی تک اپنی کھیلوں  سے متعلق پالیسیاں نہیں  بنائی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LX2Q.jpg

میٹنگ کے دوران ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کھیلو انڈیا اسکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو بہتر بنانے  کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے مختلف مرکزی اور ریاستی حکومتی اسکیموں، پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (پی ایس یوز ) اور کھیلوں کی  قومی فیڈریشنوں  کے تحت ٹیلنٹ کی شناخت اور  انہیں پروان چڑھانے میں شامل مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے  ہول – آف – گورنمنٹ اپروچ کی ضرورت پر زور دیا۔

مرکزی وزیر نے ذیلی کمیٹیوں کی ازسرنو تشکیل کی ہدایت دی تاکہ درج ذیل نکات پر توجہ دی جا سکے:

  1. وزارتی اور محکمہ جاتی سطح پر بھرتی کی پالیسیوں اور طریقہ ٔ کار کو بہتر بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کے لیے بہتر کیریئر کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
  2. کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور معاون نظام کو بہتر بنایا جائے۔
  3. زمینی سطح پر ٹیلنٹ کی شناخت کے لیے موثر پروگرام تیار کیے جائیں۔

ایک اور اہم فیصلے میں مرکزی وزیر نے ایک مخصوص پورٹل کے قیام کا اعلان کیا، جو مرکزی وزارتوں میں کھیلوں سے متعلق بھرتی  کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔ ریاستوں کو بھی اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی تاکہ کھیلوں  سے متعلق کوٹے کی اسامیوں کے اشتہار شفافیت  کے ساتھ جاری کئے جا سکیں اور بھرتی تک رسائی کو بہتر بنایا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PZL8.jpg

میٹنگ میں پی ایم گتی شکتی کے تحت متحدہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے ڈاٹا بیس  کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی شامل تھا۔ ڈاکٹر مانڈویا نے ریاستوں، اسپورٹس فیڈریشنوں  اور دیگر اداروں سے ڈاٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دی تاکہ ملک میں تمام کھیلوں کے  بنیادی ڈھانچے کی ایک جامع فہرست تیار کی جا سکے۔

*****

( ش ح  ۔ م م    ۔ ع ا  )

U.No. 809



(Release ID: 2061669) Visitor Counter : 10