وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم کی یادگاروں اور تحائف کی ای- نیلامی 31 اکتوبر 2024 تک بڑھا دی گئی

Posted On: 02 OCT 2024 2:07PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارت ثقافت نے غیر معمولی ای نیلامی کی تاریخ بڑھا دی ہے، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی حاصل کردہ یادگاروں کا ایک منفرد مجموعہ دکھایا گیا ہے۔ یہ نیلامی ہندوستان کے بھرپور ثقافتی، روحانی اور تاریخی ورثے کی عکاسی کرتی ہے۔

در اصل 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک طے شدہ نیلامی اب 31 اکتوبر 2024 تک شرکت کے لیے کھلی رہے گی۔ دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب سائٹ: https://pmmementos.gov.in / کے ذریعہ  رجسٹر کرکے نیلامی میں شامل ہو سکتے ہیں۔

نیلامی میں موجود اشیاء میں روایتی آرٹ فارم کا ایک سلسلہ شامل ہے، جس میں متحرک پینٹنگ،  نازک مجسمے، دیسی دستکاری، دلکش لوک اور قبائلی نمونے شامل ہیں۔ ان خزانوں میں روایتی طور پر عزت اور احترام کی علامت کے طور پر عطا کی جانے والی اشیاء ہیں، جن میں روایتی انگواسترا، شال، سر کے پوشاک اور رسمی تلواریں شامل ہیں۔

کھادی  کے شال، سلور فلیگری، ماتا نی پچیدی آرٹ، گونڈ آرٹ اور مدھوبنی آرٹ جیسی قابل ذکر اشیاء ہندوستان کے متنوع ثقافتی ورثے کی نمائندگی کرتے ہوئے  نیلامی میں مزیددلچسپی بڑھاتی کرتی ہیں۔ نیلامی کی ایک اہم خصوصیت پیرا اولمپکس، 2024 کی کھیلوں کی یادداشتیں ہیں۔ کھیلوں کی ہر یادگاری ایتھلیٹس کی غیر معمولی ایتھلیٹ پسندی اور عزم کوظاہر کرتی ہے، جو ان کی محنت اور لچک کا ثبوت ہے۔ یہ یادگار نہ صرف ان کی کامیابیوں کو  اعزاز بخشتی ہے بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔

موجودہ ای نیلامی کامیاب نیلامیوں کے سلسلے میں چھٹے ایڈیشن کی نشاندہی کرتی ہے،  اسے سب سے پہلے جنوری 2019 میں شروع کیا گیا تھا۔ پچھلے ایڈیشن کی طرح، نیلامی کے اس ایڈیشن سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی نمامی گنگے پروجیکٹ میں  دی جائے گی۔ مؤخر الذکر مرکزی حکومت کا اہم قدم ہے جو ہمارے قومی دریا، گنگا کے تحفظ اور بحالی اور اس کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔ اس نیلامی کے ذریعہ حاصل ہونے والے فنڈ اس قابل عمل مقصد کو مدد فراہم کریں گے، جو ہمارے ماحول کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مضبوط کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  (

744


(Release ID: 2061115) Visitor Counter : 35