صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
گاندھی جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے مبارکباد
Posted On:
01 OCT 2024 7:30PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:-
’’تمام شہریوں کی جانب سے، میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کی 155 ویں یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
باپو - سچائی اور عدم تشدد کے پرجوش پیروکار - کی زندگی پوری انسانیت کے لیے ایک منفرد پیغام ہے۔ انہوں نے ہمیں امن اور امدادِ باہمی کے راستے پر چلنے کی ترغیب فراہم کی۔ گاندھی جی نے اچھوت، ناخواندگی، صفائی ستھرائی کی قلت اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے مشن پر کام کیا اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد کو مسلسل آگے بڑھایا۔
گاندھی جی ابدی اخلاقی اصولوں کا مظہر تھے اور انہوں نے اخلاقیات پر مبنی طرز عمل کی تبلیغ کی۔ ان کی جدوجہد کمزور ترین اور ازحد خستہ حال لوگوں کو مضبوط کرنے پر مرکوز تھی۔ ان کے خیالات نے دنیا کی متعدد عظیم شخصیات کو متاثر کیا جنہوں نے گاندھی جی کے نظریات کو اپنے طریقہ کار میں شامل کیا۔
اس مبارک موقع پر، آئیے ہم سچائی، عدم تشدد، محبت اور پاکیزگی کی اقدار کو اپنانے کا عزم کریں اور گاندھی جی کے خوابوں کے ہندوستان کے تصور کے ساتھ ملک اور سماج کی ترقی کو مسلسل آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔
صدر جمہوریہ ہند کا پیغام ہندی میں ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:727
(Release ID: 2060882)
Visitor Counter : 28