سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  نے سی ایس آئی آر  کی سائنٹفک ایکسلینس کا 83واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 01 OCT 2024 11:52AM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر) نے آج نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس، پوسا، نئی دہلی میں سائنسی اور صنعتی تحقیقی کونسل(سی ایس آئی آر) کا 83 واں یوم تاسیس منایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BJXH.jpg

پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آرکے زیر اہتمام 83ویں سی ایس آئی آر  یوم تاسیس کے پروگرام کے دوران خطبہ استقبالیہ پیش کرتی ہوئیں۔

تقریب کا آغاز پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے کہا، ‘‘ سی ایس آئی آر لیبز سائنس اور ٹیکنالوجی کے تمام شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ این آئی ایس سی پی آر  میں، ہماری توجہ سائنس اور معاشرے کے درمیان خلیج کو ختم کرنے پر ہے۔ ہم 15 تحقیقی جرائد اور تین مشہور سائنس میگزین شائع کرتے ہیں، اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارا مواد تمام ہندوستانی زبانوں میں قابل رسائی ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DWNY.jpg

پروفیسر (ڈاکٹر) سشما یادو، پرو وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ بصیرت انگیز گفتگو کرتی ہوئیں ۔

معزز مہمان پروفیسر (ڈاکٹر) سشما یادو، پرو وائس چانسلر، سنٹرل یونیورسٹی آف ہریانہ نے اپنے خطاب میں کہا، ‘‘ سی ایس آئی آر سائنس اور صنعت کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ تاریخی طور پریہ غلط فہمی رہی ہے کہ ہندوستان میں سائنسی مزاج کا فقدان ہے۔ اور سی ایس آئی آر  اس تصور کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے جو کہ روحانی مزاج کے ساتھ ایک ساتھ رہتی ہے، ہمارا مقصد عقلی تحقیقات اور ثقافتی اقدار کو ہم آہنگ کرنا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZIJJ.jpg

پروفیسر جگت بھوشن نڈا، ڈائریکٹر، کنسورشیم فار ایجوکیشن کمیونیکیشن

جبکہ پروفیسر جگت بھوشن نڈا، ڈائرکٹر، کنسورشیم فار ایجوکیشن کمیونیکیشن نے اس دوران  اپنے خیال کااظہار کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ  ‘‘ سی ایس آئی آر نے ہندوستان کی سائنسی وراثت کو قابل ستائش طریقے سے آگے بڑھایا ہے، جو ہمارے ملک کی ترقی کے سفر میں ایک سنگ بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے۔ وقت کی ضرورت ہے کہ سائنس کو قابل رسائی بنایا جائے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں، سائنسی تحقیق اور دریافتوں کو قابل عمل پالیسیوں میں تبدیل کیا جانا چاہیے، جو کہ سائنس اور اختراع میں عالمی رہنما بننے کے لیے بھارت  کے وقار میں  ہم آہنگی پیدا کر رہا ہے ۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004SAV8.jpg

اس موقع پر تقریب کے دوران سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  کی ماہانہ  میگزین  ‘سائنس رپورٹر’  کے خصوصی شمارے کا اجرا بھی عمل میں آیا ۔  میگزین  کا عنوان ‘‘سائنس رپورٹر: سائنس کمیونیکیشن میں چھ دہائیوں کا سفر (1964-2024)ہے’’۔ معزز مہمانوں نے ریٹائر ہونے والے ملازمین، 25 سال کی سروس مکمل کرنے والے ملازمین اور 10ویں اور 12ویں جماعت کے ہونہار طلباء میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

سی ایس آئی آر یوم تاسیس کی تقریبات کی شام ایک متحرک ثقافتی پروگرام پیش کیا گیا، جس کے بعد یوم تاسیس کے مقابلوں میں حصہ لے کر کامیاب  اورپوزیشن  حاصل کرنے والے  افراد  کے لئے  تقسیم انعامات  کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ثقافتی پروگرام کے دوران این آئی ایس سی پی آر کے اسٹاف ممبران، ایس اینڈ ٹی اور انتظامی اسٹاف کے بچوں، طلباء اور پروجیکٹا سٹاف نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے گیت اور رقص کا شاندار مظاہرہ کیا۔  جناب  مکیش پنڈ، چیف سائنٹسٹ، سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  اور چیئرپرسن،  این آئی ایس سی پی آر کی سی ایس آئی آر یوم تاسیس کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اظہار تشکرکیا ۔ ساتھ ہی  پروگرام کے انعقاد میں سرگرم اور مصروف  عمل تمام کمیٹیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس تقریب میں  سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر کے عملے نے اپنے اہل خانہ، اے سی ایس آئی آر  طلباء اور پروجیکٹ کے عملے کے ساتھ شرکت کی۔  پروگرام میں  کے انعقاد کے لئے  مقرر کئے گئے مختلف ذیلی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹرز نے تفویض کردہ کاموں کو بہت ذمے داری اور سنجیدگی سےسرانجام دیا۔ ڈاکٹر پسپانجلی ترپاٹھی نے پینٹنگ اور ڈرائنگ مقابلہ کو مربوط کیا۔ کوئز اور مضمون کا مقابلہ ڈاکٹر مہر وان نے ترتیب دیا تھا۔ بجٹ اور مقام کو ڈاکٹر نریش کمار نے مربوط کیا۔ ثقافتی تقریب اور اسٹیج کنٹرول کو ڈاکٹر منیش موہن گور نے مربوط کیا۔ ڈاکٹر وپن کمار نے کھیلوں کی تقریبات، ڈاکٹر اروند مینا نے پبلسٹی مواد  کو مرتب کیا اورمحترمہ  سونالی نگر نے سی ایس آئی آر- این آئی ایس سی پی آر  میں منعقدہ سی ایس آئی آر یوم تاسیس کی تقریبات کے لیے مہمانوں کی دعوت  کے اہتمام کی ذمہ داریوں کو  خوش اسلوبی سےسر انجام  دیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح ۔رض

U-683



(Release ID: 2060566) Visitor Counter : 19