سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نئی دہلی میں یکم اکتوبر کومعمر افراد کے عالمی دن 2024 کی تقریبات کی صدارت کریں گے


بھارتی حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے اورسماج میں ان کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مہینہ بھر کی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گی

Posted On: 30 SEP 2024 11:26AM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) ہندوستان میں معمرشہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مسلسل پیش قدمی کی ہے۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کےمرکزی وزیر (ایچ ایم ایس جے ای)، ڈاکٹر وریندر کمار کل نئی دہلی میں معمر افراد کے عالمی دن 2024 کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کریں گے۔ سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے وزیر مملکت (ایس جے ای) جناب بی ایل ورما اس موقع پر اعزازی مہمان ہوں گے۔

معمر افراد کا عالمی دن 2024 یکم اکتوبر کو منایا جائے گا، جس میں معمر شہریوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیےمہینے بھر کی جامع سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کا مقصد عوام، سول سوسائٹی اور دیگر حکومتی اداروں کی فعال شراکت داری کے لیے بیداری پیدا کرنا اورحوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس کا مقصد بین نسلی تعلقات کی اہمیت پر زور دینا، بزرگ شہریوں کی گراں قدر خدمات  کا اعتراف کرنا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بیداری کو فروغ دینا ہے۔

بھارت اسپین کے میڈرڈمیں معمرافراد سے متعلق اقوام متحدہ کی دوسری جنرل اسمبلی کے سیاسی علامیہ اور معمر افراد سے متعلق میڈرڈ انٹرنیشنل پلان آف ایکشن (2002) پر دستخط کنندہ ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 14 اکتوبر 1990 کو یکم اکتوبر کو معمر افراد کے عالمی دن کے طور پر نامزد کیاہے۔ جنرل اسمبلی نےمعمر افراد سے متعلق  1982 کے بین الاقوامی پلان آف ایکشن کی بنیاد پرمعمر افراد کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کو اپنایا۔ اس متعلق چار اصول تھے۔ آزادی، شراکت داری، دیکھ بھال،شخصیت کی تکمیل اور عزت ووقار۔ اقوام متحدہ  نے 2021 لے کر2030  تک کو صحت مند معمر افراد کی دہائی کے طور پر قرار دیا ہے جو(ایس ڈی جی تھری)  اچھی صحت اور تندرستی کے ہدف کے ساتھ منسلک ہے۔ ہندوستان نے میڈرڈ پلان سے بہت پہلے 1999 میں معمرافراد سے متعلق قومی پالیسی (این پی اوپی) تیار کی تھی۔

ماہ اکتوبر 2024 کے دوران سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای) کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم سرگرمیاں:

1.  یکم اکتوبر 2024 کومنعقد ہونے والی اہم تقریبات:

الف.  مرکزی تقریب: حلف برداری کی تقریب نئی دہلی کے ایک تعلیمی ادارے میں ایچ ایم ایس جے ای کی موجودگی میں منعقد ہوگی اور معمر شہریوں کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم سمیت مختلف سرگرمیوں کاانعقاد کیا جائے گا۔

ب.  راشٹریہ ویوشری کیمپس: ایچ ایم ایس جے ای کی موجودگی میں بھارت بھر میں51 مختلف مقامات پر کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ یہ کیمپ معمرشہریوں کو معاون آلات اور ضروری دیکھ بھال فراہم کرنے، ان کی نقل و حرکت کو بڑھانے اور مجموعی طور پر تندرستی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

2. بین وزارتی تعاون: سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت (ایم او ایس جے ای)نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ،وزارت تعلیم، دیہی ترقی، سیاحت، امور داخلہ اور آیوش سمیت مختلف وزارتوں کو خط لکھا ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ وہ معمر افراد کے لیے  صحت و تندرستی سے متعلق  مختلف سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ ان میں دیہی علاقوں میں منعقد ہونے والے  پروگرام جن میں سیلف ہیلپ گروپس کی شمولیت شامل ہے اور خاص طور سے بین نسلی تعلقات اور خاندانی اقدار پر توجہ مرکوز کرنا بھی شامل ہے۔

3. ٹاک سیریز: 16 اکتوبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سوشل ڈیفنس (این آئی ایس ڈی) کی جانب سے معمر شہریوں سے متعلق مسائل پرٹاک سیریز کاآغازکیا جائے گا۔ جس میں  ان کے حقوق، فلاح و بہبود اورتندرستی سے متعلق معاملات شامل ہیں۔

4. علاقائی وسائل کے تربیتی مراکز (آر آر ٹی سیز) کے پروگرام اور سرگرمیاں: وزارت کے سینئر سٹیزن ڈویژن کے تحت آر آر ٹی سی بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کرے گا، جیسے واکتھون، ٹاک سیریز، نوجوانوں اوربچوں کی ریلیاں،یونیورسٹی،کالجز اوراداروں میں حلف برداری دلانا، معاملے کو حساس بنانے کی اجلاس، مقابلے، بینرز، میلے، کھیل اورثقافتی تقریبات، نظم اورکہانیاں پڑھنا، ٹائم بینک کے تصور کی تشہیر،آئی ڈی او پی اور ہیلتھ کیمپس اوراجلاس کا  انعقاد کرنا اور وسیع پیمانے پر مشاہدہ  اور معائنہ کو یقینی بنانا شامل ہے،ایم او ایس جے ای سے فنڈز حاصل کرنے والی این جی اوز اور اولڈ ایج ہومز کی دیکھ بھال کے ذمہ دار اپنے متعلقہ اولڈ ایج ہومز میں خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام کریں گے، جیسے کہ ثقافتی پروگرام، لوک آرٹ کی نمائشیں اور بزرگوں اور نوجوان نسلوں کے درمیان آپسی رابطے کے اجلاس کا انعقاد کریں گے جس میں قریبی علاقوں کے معمرشہریوں کو شامل کیا جائے گا۔

5. مائی جی  او وی کوئز اورحلف برداری مہم:

الف. مائی جی  او وی پلیٹ فارم پر معمر شہریوں کے حقوق اور فلاحی اسکیموں پر ملک گیر کوئز شروع کیا گیا ہے۔ کوئز تمام عمر کے گروپوں اور خاص طور سے نوجوانوں میں بزرگوں کے احترام اور ان کی دیکھ بھال کی اہمیت کے بارے میں بیداری کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

ب. مائی جی  او وی پر وقف حلف برداری شہریوں کو اپنے کمیونٹی  میں معمرشہریوں کے لیے عزت وقار، احترام اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد سے عہد کرنے کی دعوت دے گا۔

6. سینئر سٹیزن ویلفیئر پورٹل کا آغاز: معمر افراد کی فلاح وبہبود سے متعلق جلد ہی ایک سٹیزن ویلفیئر پورٹل شروع کیا جائے گا۔ یہ پورٹل بزرگ شہریوں کے لیے اسکیموں، پالیسیوں اور فلاحی اقدامات کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لیے ایک جامع پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

7. میگا کلچرل ایونٹ: 24 اکتوبر کو ایک ثقافتی شو جس کا عنوان ہے، ‘باوقارمعمر شہری’: زندگی ساٹھ سال سے شروع ہوتی ہے‘، سترسال کی عمر کے فنکار اپنا پرفارمنس  پیش کریں گے جس میں عمر رسیدگی کی فعال سرگرمیاں ،گروشیشیہ  پرمپرا ، بین نسلی استحکام  اور  بزرگوں کی دیکھ بھال اور احترام کی بھارتی روایت کی اہمیت کو پیش کیا جائے گا۔

8. گرینڈ فائنل:معمر افراد سے متعلق  ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس تقریب کا اختتام ایک عظیم الشان  تقریب کی شکل میں نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔

 

 

********

 

ش ح۔م م ع ۔اش ق

 (U: 633)



(Release ID: 2060233) Visitor Counter : 9