کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم مودی نے بڈکن صنعتی علاقہ قوم کے نام وقف کیا


مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں صنعتی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے

بڈکن صنعتی علاقہ: اقتصادی ترقی، روزگار کی تخلیق اور عالمی مسابقت کے لیے معاون

56200 کروڑ سے زیادہ کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی تیاری، 30000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے اور صنعتی عمدگی کو جنم دینے کے لیے تیار

Posted On: 29 SEP 2024 4:14PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج مہاراشٹر میں بڈکن انڈسٹریل ایریا (بی آئی اے) کو قوم کے نام وقف کیا، جو ہندوستان کی صنعتی ترقی میں ایک اہم سنگ میل  ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم اس تقریب میں ورچوئل  طور پر شامل ہوئے، جبکہ پونے میں  منعقد اہم تقریب میں مسٹر  سی پی نے شرکت کی۔ مہاراشٹر کے گورنر رادھا کرشنن، مہاراشٹر کے  وزیراعلی  ایکناتھ شنڈے اور دیگر معززین موجود تھے۔ اس پروگرام کو آرک ہال سے ویب کاسٹ کیا گیا تھا، جہاں مہاراشٹر حکومت کے ہاؤسنگ اور او بی سی بہبود کے وزیر جناب اتل ساوے، راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر بھگوت کراڈ اور  کئی دیگر لوگ موجود تھے۔

بڈکن انڈسٹریل ایریا، 7855 ایکڑ پر محیط ایک تبدیلی کا پروجیکٹ ہے، جسے دہلی-ممبئی صنعتی راہداری کے ایک حصے کے طور پر نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ پروگرام (این آئی سی ڈی پی) کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر سے 20 کلومیٹر جنوب میں واقع، یہ صنعتی مرکز مراٹھواڑہ کے علاقے میں اقتصادی ترقی کو متحرک کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BU76.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U32W.jpg

پروجیکٹ کی اہم خصوصیات:

بڈکن صنعتی علاقہ  اسٹریٹجک  طور پر اہم مقام:بڈکن صنعتی  علاوے میں بہتری کنکٹی وٹی ہے جو این ایچ-752 ای کے نزدیک ہے اور    ناگپور سے ممبئی کو جوڑنے والے سمردھی مہا مارگ سے صرف 35 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن (20 کلومیٹر)، اورنگ آباد ہوائی اڈہ (30 کلومیٹر) اور جالنا ڈرائی پورٹ (65 کلومیٹر) قریب کے ساتھ، بی آئی اے کو پی ایم گتی شکتی کے اصولوں کے مطابق، ہموار ملٹی ماڈل کنکٹی وٹی پیش کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مرحلہ وار ترقی: حکومت ہند نے 6414 کروڑ روپے  کی کل لاگت سے اس پروجیکٹ کو منظور کیا ہے۔  اس پروجیکٹ کو تین مرحلوں میں تیار کیا جائے گا۔ فیز اے، 2511 ایکڑ پر محیط ہے ، جس میں   2427 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔ مہاراشٹر انڈسٹریل ٹاؤن شپ لمیٹڈ (ایم آئی ٹی ایل)،  ایک  اسپیشل پرپز  وہیکل  (ایس پی وی)  ہے  جس کی تشکیل  مہاراشٹر انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) اور نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی) کے درمیان 51:49 کی شراکت کے ساتھ  کی گئی  ہے، جس نے اہم پروجیکٹ کو آگے بڑھایا  ہے۔

انفراسٹرکچر کی تیاری: بڈکن انڈسٹریل ایریا اب چوڑی سڑکوں، معیاری پانی اور بجلی کی فراہمی، اور جدید سیوریج اور عام فضلے کے ٹریٹمنٹ پلانٹس سے لیس ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے یہ اہم کام صنعتی اور مخلوط استعمال کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے تیار ہیں۔

بڑی سرمایہ کاری اور اقتصادی اثرات

بڈکن نے پہلے ہی ایتھر انرجی (100 ایکڑ)، لبریزول (120 ایکڑ)، ٹویوٹا-کرلوسکر (850 ایکڑ کے لیے ایم او یو)  اور  گرین موبیلٹی (500 ایکڑ) جیسی قابل ذکر کمپنیوں  کے ساتھ  اہم سرمایہ کاری  کو راغب کیا ہے۔ ان چاروں  پروجیکٹوں میں  مجموعی طور پر 56200 کروڑ روپے کی  سرمایہ کاری ہوگی جس میں  30000 سے زیادہ ملازمتوں کے روزگار  پیدا ہونے کے  امکانات ہیں۔

تعمیر  کے بعد سے محض تین برسوں میں، صنعتی اور مخلوط استعمال والے علاقوں میں کل 1822 ایکڑ (38 پلاٹ) الاٹ کیے گئے ہیں۔ توقع ہے کہ بڈکن انڈسٹریل ایریا کی ترقی سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی پر گہرا  اثر پڑے گا، جو ہنر مند انسانی وسائل کو تیار کرے گا اور تیز رفتار صنعت کاری کو فروغ دے گا۔

صنعتی مہارت  کی جانب  ایک قدم

بڈکن انڈسٹریل ایریا کو قوم کے نام  وقف  کیا جان ا ایک عالمی مینوفیکچرنگ پاور ہاؤس بننے کی طرف ہندوستان کے سفر میں ایک متحرک چھلانگ کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ حکومت کے ’’میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ‘‘ کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو خطے میں صنعتی ترقی، اقتصادی خوشحالی اور پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اس بات پر زور دیا کہ بڈکن صنعتی مہارت کی علامت  بنے گا،  روزگار پیدا کرے گا، برآمدات کو فروغ دے گا اور خطے کی مجموعی ترقی میں  تعاون فراہم کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م  د ۔ن  م۔

U- 621



(Release ID: 2060181) Visitor Counter : 14