خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

مرکزی وزیر برائے خواتین اور اطفال ترقی محترمہ انپورنا دیوی کل رانچی میں ساتویں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گی


یہ تقریب ایک صحت مند اور تغذیہ سے بھرپور بھارت کی طرف اجتماعی کوششوں کا جشن  ہے

پورے بھارت  میں واقع 11 ہزار سے زیادہ سکشم آنگن واڑی مراکز کا عملی طور پر افتتاح کیا جائے گا

پنڈال میں مشن پوشن 2.0 کے پہلوؤں کو ظاہر کرنے والی نمائش

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اس پوشن ماہ میں اب تک تقریباً 12 کروڑ سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں

Posted On: 29 SEP 2024 10:07AM by PIB Delhi

ساتویں راشٹریہ پوشن ماہ 2024 کی اختتامی تقریب کل، 30 ستمبر، 2024 کو شوریہ سبھاگار، رانچی میں گورنر جھارکھنڈشری سنتوش گنگوار،  مرکزی وزیر برائے خواتین واطفال ترقی محترمہ انپورنا دیوی،  وزیرڈبلیو سی ڈی اینڈ ایس ایس حکومت جھارکھنڈ محترمہ بے بی دیوی،  وزیر مملکت دفاع حکومت ہند  جناب سنجے سیٹھ،خواتین واطفال ترقی کی وزارت کے سیکریٹری  اور خواتین اواطفال ترقی کی وزارت، حکومت ہند اور جھارکھنڈ  حکومت کے دیگر افسران کی موجودگی میں منعقد ہوگی۔

یکم ستمبر تا 30 ستمبر 2024 کے 7ویں راشٹریہ پوشن ماہ میں بہتر حکمرانی کے لیے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ انیمیا، گروتھ مانیٹرنگ، اضافی خوراک، اور پوشن بھی پڑھائی بھی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ مہینہ بھر چلنے والی مہم میں ایک پیڑ ماں  کے نام پہل کے ذریعے ’ماحولیاتی استحکام‘ پر بھی زور دیا گیا جس میں تمام آنگن واڑی مراکز میں شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس پوشن ماہ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ اب تک تقریباً 12 کروڑ سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔

دوہزار اٹھارہ میں  ملک کی پہلی غذائیت پر مبنی جن آندولن شروع ہونے کے بعد سے وزارتوں/محکموں کے ساتھ ہم آہنگی ہمیشہ سے ہی جن آندولن کا مرکز رہی ہے، کیونکہ اس سے متعدد سامعین تک خاص طور پر نچلی سطح تک پہنچنے میں مدد ملتی ہے۔

سکشم آنگن واڑیاں بہتر غذائیت اور ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کی فراہمی(ای سی سی ای)کے لیے  مضبوط، اپ گریڈ اور بہتر بنائی گئی ہیں۔ سکشم آنگن واڑی سنٹر کی کچھ اہم خصوصیات میں بہتر بنیادی ڈھانچہ ، ایل ای ڈی اسکرین، پینے کے صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن سسٹم، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم کے لیے مواد(ای سی سی ای) اورسیکھنے میں مدد کے طور پرعمارت(بی اے ایل اے)پینٹنگز، اور پوشن واٹیکا جو متنوع غذائی پودوں اور جڑی بوٹیوں تک رسائی فراہم کرتی ہے  اور غذائی قلت سے لڑنے کے مشن میں مدد کرتی ہے،یہ سبھی چیزیں شامل ہیں۔ پوشن ماہ کی اختتامی تقریب کے دوران پورے بھارت  میں واقع 11 ہزار سے زیادہ سکشم آنگن واڑی مراکز کاورچوئل  طور پر افتتاح کیا جائے گا۔

تقریب کے  مقام پر جھارکھنڈ کی ریاستی حکومت کی طرف سے مشن پوشن 2.0 کے پہلوؤں کو ظاہر کرنے والی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

پوشن ماہ 2024 کا اختتامی پروگرام ایک صحت مند اور تغذیہ سے بھرپور بھارت  کی طرف اجتماعی کوششوں کا جشن مناتا ہے۔ یہ نہ صرف تمام شریک ریاستوں کی لگن کو تسلیم کرتا ہے، بلکہ  جاری جن آندولن کے ذریعے نچلی سطح کی تحریکوں کو مضبوط کرتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے اہم کردار کو بھی اجاگر کرتے ہوئے سکشم آنگن واڑی مراکز کے ذریعے استفادہ کنندگان اور برادریوں کی بڑھ چڑھ کر شرکت  کو بھی یقینی بناتا ہے۔ تقریب کو پورے ملک میں ویب لنک کے ذریعے ویب کاسٹ کیا جائے گا:

https://webcast.gov.in/mwcd/

****

(ش ح۔ اص)

UR No. 613



(Release ID: 2060046) Visitor Counter : 19