مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹی آر اے آئی  نے  ایس ایم ایس ٹریفک کے لیے وائٹ لسٹ شدہ یو آر ایلز،  اے پی کے ایس  یا او ٹی ٹی لنکس کو لازمی قرار  دیا

Posted On: 26 SEP 2024 1:54PM by PIB Delhi

پیغامات میں یو آر ایلز (یونیفارم ریسورس لوکیٹرز) کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ایک اہم قدم میں، ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی ) نے 20 اگست 2024 کو ایک ہدایت جاری کی، جس میں تمام رسائی فراہم کرنے والوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ یو آر ایلز، اے پی کیز ( اینڈرائیڈ پیکیج کٹ)، یا  او ٹی ٹی  (اوور دی ٹاپ) لنکس جنہیں وائٹ لسٹ نہیں کیا گیا ہے،  پر مشتمل کسی  ٹریفک کو روک دیں۔ یہ  ہدایت یکم اکتوبر 2024  سے  نافذ ہو جائے گی۔

یو آر ایلز  پر مشتمل ایس ایم ایس  ٹریفک کے بغیر کسی رکاوٹ کے  بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے، ٹی آر اے آئی  رجسٹر شدہ مرسلوں   کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنے وائٹ لسٹ شدہ یو آر ایل/ اے پی کے/ او ٹی ٹی  لنکس کو متعلقہ رسائی فراہم کنندگان کے پورٹل پر فوری طور پر اپ لوڈ کریں۔ اب تک، 3,000 سے زیادہ رجسٹر شدہ  مرسلوں نے 70,000 سے زیادہ لنکس کو وائٹ لسٹ کرکے اس ضرورت کی تعمیل کی ہے۔ وہ مرسل(سینڈر) جو مقررہ تاریخ تک اپنے لنکس کو وائٹ لسٹ کرنے میں ناکام رہتے ہیں وہ   یو آر یل / اے پی کے/ او ٹی ٹی  لنکس پر مشتمل کوئی پیغام منتقل نہیں کر سکیں گے۔

ٹی آر اے آئی   کی طرف سے یہ اقدام صارفین کو  بدنیتی پر مبنی  لنکس پر مشتمل غیر مطلوبہ  پیغامات سے بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جس  کا مقصد ایک شفاف اور محفوظ مواصلاتی نظام کو فروغ دینا ہے ۔ ان نئے قوانین کی تعمیل کرتے ہوئے، رسائی فراہم کرنے والے اور رجسٹر شدہ   بھیجنے والے   دونوں ہی پیغام رسانی کا زیادہ قابل اعتماد اور محفوظ ماحول  تشکیل دینے میں  مدد کر سکتے ہیں۔

 

****

 

ش ح۔ ا ک۔ خ م۔

U-479

                          


(Release ID: 2059017) Visitor Counter : 43