وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

جناب اشونی ویشنو نئی دہلی میں سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم میں شرکت کی


وزیر نے وزارت کے افسران سے صفائی اور ماحولیات کی پائیداری کا عہد کروایا

جناب اشونی ویشنو نے سوچنا بھون میں ’ایک پیڑماں کے نام‘ مہم کے تحت ایک پودا لگایا

مقامی صفائی ستھرائی کے لیے کمیونٹی سروس پہل بہت اہم ہے: جناب اشونی ویشنو

Posted On: 25 SEP 2024 7:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جناب اشونی ویشنو نے سوچھتا ہی سیوا، 2024 مہم کے ایک حصے کے طور پر سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) کے زیر اہتمام سوچنا بھون میں کئی پروگراموں میں حصہ لیا، جس میں صفائی اور ماحولیاتی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001URJC.jpg

 

وزیر نے سوچنا بھون میں وزارت اطلاعات و نشریات کے افسران اور عملے کو حلف دلایا جہاں شرکاء نے اپنے دائرہ اثر میں صفائی اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کا عہد کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022MMD.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ’ایک پیڑما ں کے نام‘ مہم کے سلسلہ میں جناب اشونی ویشنو نے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے دوہرے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے ایک شجرکاری مہم بھی شروع کی ۔ انہوں نے ملازمین میں پودے بھی تقسیم کیے اور ماحولیات کے تئیں انفرادی ذمہ داری پر زور دیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00334FT.jpg

 

وزیر کے ساتھ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ایل مروگن، وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو، پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرپرسن، اطلاعات و نشریات کی وزارت کے افسران، میڈیا کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ان تقریبات کے دوران اطلاعات و نشریات کی وزارت کے دیگر ونگز کے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

***

(ش ح۔اص)

UR No.463


(Release ID: 2058830) Visitor Counter : 46