کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بھارت کا سڈنی میں تجارت  کے فروغ سے متعلق ایک دفتر ہوگا: جناب پیوش گوئل


میک ان انڈیا کی ایک شاندار کامیابی رہی ہے: جناب  گوئل

بھارت اور آسٹریلیا سی ای سی اے کے ذریعے ای سی ٹی اے کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں: جناب گوئل

Posted On: 25 SEP 2024 12:36PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سڈنی، آسٹریلیا میں تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک دفتر قائم کرنے کا اعلان کیا جس میں انوسٹ انڈیا، این آئی سی ڈی سی، ای سی جی سی، تجارت اور سیاحت سے متعلق دیگر عہدیداروں کے ساتھ سی آئی آئی کی نمائندگی میں نجی شعبے کے نمائندے شامل تھے۔ آج ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے تجارت و سیاحت کے وزیر عزت مآب ڈان فیرل کے ساتھ  ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ یہ دفاتر دونوں طرف کے سرمایہ کاروں اور کاروبارو ں کے درمیان ایک پل کا کام کریں گے۔ مرکزی وزیر جناب گوئل نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور ٹکنالوجی میں شراکت داری کو بڑھانے پر توجہ رہے گی ۔

مرکزی وزیر جناب  گوئل نے کہا کہ ہندوستان آج ‘میک ان انڈیاکے 10 ’سال منا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے مینوفیکچرنگ سیکٹر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک مکمل طریقہ فراہم کیا۔ اس نے انفراسٹرکچر کے لیے ‘پلگ اینڈ پلے’، منظوریوں کے لیے سنگل ونڈو سسٹم، تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے، قوانین کو غیر تعزیری بنانے، نئے سیکٹروں میں ایف ڈی آئی کو کھولنے اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی حوصلہ افزائی، ہندوستان میں مینوفیکچرنگ کو راغب کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر  کو اہمیت دینے کے لیے  ضابطے فراہم کیے ہیں۔

مرکزی وزیر جناب گوئل نے ہندوستان کے میک ان انڈیا پروگرام اور آسٹریلیا کے میک ان آسٹریلیا پروگرام کے درمیان ٹیکنالوجی، مواقع کا تبادلہ کرنے اور کاروباروں کو ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کی ترغیب دینے کے بہت سے وعدوں کو  واضح کیا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تعلیم، ہنر مندی کی فروغ، سرمایہ کاری، سیاحت، اہم معدنیات، پائیداری کے لیے سبز ماحولیاتی نظام میں تعاون میں اضافہ ایسے شعبے ہیں جہاں شراکت داری میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

اپنے دورہ آسٹریلیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے  مرکزی وزیر  جناب گوئل نے کہا کہ پہلی بار،  سی آئی آئی اور ایف آئی سی سی آئی دونوں کی قیادت نے آسٹریلیا میں نمائندگی کی، جو شراکت  داری کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2022 سے سینئر رہنماؤں کے درمیان 9 ذاتی ملاقاتیں ہوئی ،جس سے دونوں ممالک کے درمیان بے مثال  روابط  کا اندازہ ہوتا ہے  اور اس سے رہنماؤں کے درمیان گہرے رشتوں کی عکاسی ہوتی ہے اور کاروباروں اور عوام کے درمیان رابطے کو فروغ ملتا ہے۔

مرکزی وزیر  جناب گوئل نے مزید کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا جامع اقتصادی تعاون کے معاہدے(سی ای سی اے) کے ذریعے اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدے(ای سی ٹی اے) کو مضبوط بنانے کی سمت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی ٹی اےمعاہدہ کے نتیجے میں دونوں ملکوں  کے مارکیٹ تک رسائی ہوئی ہے اور اس کے نتیجے میں تجارتی سامان کی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مرکزی وزیرجناب گوئل نے وسیع تر تجارت، ٹیکنالوجی کے تبادلے، پائیداری کے لیے مشترکہ اہداف، ہائی ٹیک خدمات اور سرمایہ کاری کی پروویژن کے ذریعے ہندوستان کے سفر میں آسٹریلیا کے رول کو نمایاں کیا۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جناب مودی کی قیادت میں‘‘ہندوستان کوچار ڈیز ، جمہوریت، آبادی سے حاصل ہونے والا فائدہ،  مانگ اور فیصلہ کن قیادت  کا فائدہ حاصل ہے ،جوملک میں اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے لیے تیار ہے۔’’

******

ش ح۔ ف ا  ۔ ش ب ن

U-NO.417



(Release ID: 2058559) Visitor Counter : 15