مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ایس ایچ ایس مہم 2024 کے ساتویں دن 5.6لاکھ صفائی ستھرائی کے ہدف کے حامل اکائیوں (سی ٹی یوز) نےصفائی ستھرائی کا 25 فیصد کا ہدف حاصل کیا
شہری اور دیہی ہندوستان کو تغیر سے ہمکنار کرنے کے لیے 3 کروڑ سے زیادہ شہری رضاکارانہ طور پرشامل ہوئے
Posted On:
23 SEP 2024 8:37PM by PIB Delhi
ایس ایچ ایس مہم 2024 کایہ 7 واں دن ہے، جس کا موضوع ہے ’’سوبھاؤ سوچھتا سنسکار سوچھتا‘‘جس کے تحت ایک قابل ذکر سنگ میل پہلے ہی حاصل کیا جا چکا ہے!مہم شروع ہونے کے بعد سے محض سات دنوں کے اندر، شناخت شدہ صفائی کے طے شدہ مقامات(سی ٹی یو) میں سے 25 فیصد کو پہلے ہی صاف کرکے خوبصورت بنایا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں صفائی مہم کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ سی ٹی یوز- تاریک، دشوار گزار اور نظر انداز کیے گئے مقامات کو ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ پہل 17 ستمبر سے 2 اکتوبر 2024 تک چلنے والی دو ہفتے کی مہم کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیوں کہ اس سال سوچھ بھارت مشن اربن(ایس بی ایم-یو) سوچھتا کی ایک معروف دہائی مکمل کر رہا ہے۔
ایس ایچ ایس مہم 2024کے لیے، سوچھتا لکشیت ایکائی ( سی ٹی یوز)، سوچھتا میں جان بھاگداری اور صفائی مترسرکشا شِور کے تین ستونوں کے تحت ملک بھر میں15 لاکھ سے زیادہ تقریبات ہو رہی ہیں، جن میں3 کروڑ سے زیادہ شہری شامل ہیں۔ اب تک ملک گیر پیمانے پر4 لاکھ سے زیادہ مقامات پر (سی ٹی یوز) میں صفائی کے اقدامات فعال طور پر جاری ہیں، جس میں مختلف ریاستوں کی متاثرکن شرکت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس طرح کی ایک لاکھ سے زیادہ اکائیوں کی شکل پہلے ہی تبدیل کی جاچکی ہے۔ اس پہل میں اتر پردیش سب سے آگے ہے، جس نے45000سے زیادہ سی ٹی یوز کی صفائی ستھرائی کرکے انہیں صاف مقامات میں تبدیل کردیا ہے ۔ تمل ناڈو28000 سے زیادہ یونٹوں کو صاف مقامات میں تبدیل کرنے کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے، جب کہ بہار نے19000سے زیادہ اہداف والے علاقوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا ہے، راجستھان میں18000سے زیادہ سی ٹی یوز کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے، جب کہ آندھرا پردیش نے تقریباً 17000 طے شدہ مقامات کی تبدیلی مکمل کرلی ہے۔
’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ تحریک کے حصے کے طور پر اب تک 10 لاکھ سے زیادہ پودوں کی شجر کاری کی گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 7000 سے زیادہ فوڈ اسٹریٹز کی صفائی کی گئی اور تقریباً 50000 علاقائی روایات کی جھلک پیش کرنے والی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی روایات کی نمائش کی گئی۔
مختلف مرکزی وزارتیں، مخصوص سی ٹی یوز میں بڑے پیمانے پر صفائی مہم کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم، سائکلوتھون، پلاگتھون اور ثقافتی میلوں کے ساتھ سوچھتا ہی سیوا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ مہم کے ملک گیر پیمانے پر شروع ہونے کے بعد کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے از خود مہم کی قیادت کرتے ہوئے سی ٹی یوز میں صفائی مہم کی شروعات کی، صفائی مترا شِورکا آغاز کیا اورخود بھی شرمدان کیا۔ مرکزی وزراء نے بھی پورے ملک میں صفائی کے عزم، شجرکاری مہم اور دیگر اقدامات میں سرگرمی سے حصہ لے کر زمینی کارروائی میں شمولیت اختیار کی۔
روزمرہ کی زندگی کے ہر پہلو میں صفائی کے تئیں اپنی لگن کا اعادہ کرتے ہوئے، ریاستوں، شہری بلدیاتی اداروں، گرام پنچایتوں، مذہبی تنظیموں، این جی اوز، سی پی ایس یو، مرکزی وزارتوں، اور دیگر ریاستی حکومتوں نے سوچھتا ہی سیوا 2024 کے لیے متحد ہو کر کام کیا۔ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے فعال شراکتداری کے ساتھ زمین پر اس مہم کے اثرات نمایاں ہیں۔ یہ اجتماعی کوشش نہ صرف مہم کو مضبوط کرتی ہے بلکہ سوچھ بھارت مشن اربن کے اہداف کو بھی آگے بڑھاتی ہے، جس کا مقصد کوڑا کرکٹ سے مبرا شہروں کاہدف حاصل کرنا ہے۔
*****
ش ح۔ت ف۔ع د
U-No.357
(Release ID: 2058177)
Visitor Counter : 30