ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزارت نے ماحول دوست طرز زندگی سے متعلق طرز عمل میں تبدیلی لانے کے آئیڈیاز4لائف  کےلیے مصنوعات اور خدمات سے متعلق خیالات کو مدعو کرنے کے لیے پورٹل کے آغاز کے ساتھ 100 دن کا ہدف حاصل کیا


وزارت کے # آئیڈیاز4لائف اقدام نے 46.5 ملین تاثرات، 13.5 ملین رسائی، اور پورٹل پر جمع کرائے گئے 1000 سے زیادہ آئیڈیاز کے ساتھ رفتار حاصل کی۔

آئیڈیاز4لائف آئید تھون مشن لائف کے ساتھ سات کلیدی موضوعات کا احاطہ کرتا ہے:آبی تحفظ، توانائی کی کارکردگی، فضلہ میں کمی، اور مزید

Posted On: 23 SEP 2024 2:05PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے 29 جولائی 2024 کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی میں آئیڈیاز فار لائف پورٹل کا آغاز کیا تاکہ مصنوعات اور خدمات سے متعلق اختراعی خیالات، جو ماحول دوست طرز زندگی سے متعلق طرز عمل میں تبدیلیاں لاتے ہیں کو مدعو کیا جا سکے ۔

 یونیسیف اور یو واہ  کے اشتراک سے تیار کیا گیا پورٹل'Ideas4Life.nic.in'شرکاء کو اپنے خیالات اور اختراعات آن لائن جمع کرانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ مشن لائف کے سات موضوعات میں سے ہر ایک کے تحت جیتنے والے آئیڈیاز کو تسلیم کیا جائے گا اور افراد کے ساتھ ساتھ اداروں کو پرکشش انعامات سے نوازا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EUT8.jpg

مزید برآں ریاستی محکمہ ماحولیات، حکومت مہاراشٹر کے اشتراک سے ، 31 اگست 24 کو آئی آئی ٹی بمبئی میں اختراعی ماحولیاتی حل کی ترغیب کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے آئیڈیاز4لائف میں آئیڈیا جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر سے 15 اکتوبر 2024 تک بڑھانے کا اعلان کیا۔

یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی ) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) جیسے کلیدی تعلیمی اداروں کے ساتھ شراکت داری تعلیمی اداروں میں پہل کو مضبوط کرنے، طلباء، اساتذہ، اور محققین کو ملک بھر میں پائیدار زندگی کے لیے اختراعی خیالات میں تعاون  کی ترغیب دیتی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UHPQ.jpg

 

یوجی سی ،اے آئی سی ٹی ای، آئی آئی ٹیز  اور ملک بھر میں مختلف تعلیمی ادارے طلباء، محققین اور تعلیمی برادری کے درمیان آئیڈیاز4لائف آئیڈیاتھون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔  جس کے لئےان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ ماحول دوست طرز زندگی کو فروغ دینے والے اختراعی، شہریوں پر مبنی خیالات اور ٹیکنالوجیز میں اپنا خصوصی تعاون دیں ۔ آئیڈیاتھون مشن لائف کے ساتھ منسلک سات تھیمز پر مشتمل ہے:جس میں آبی تحفظ، توانائی کی کارکردگی، فضلہ میں کمی، ای ویسٹ مینجمنٹ، ایک ہی بار استعمال  ہونے والے پلاسٹک کو کم سے کم کرنا، پائیدار خوراک کے طریقوں کو اپنانا، اور صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینا شامل ہیں ۔

وزارت # آئیڈیاز4لائف پر سوشل میڈیا کے ذریعے آئیڈیاز4لائف اقدام کی تشہیر بھی کر رہی ہے۔ آئیڈیاز4لائف پورٹل پر آج تک تقریباً 3300 رجسٹریشن اور 1000 آئیڈیاز موصول ہو چکے ہیں۔ # آئیڈیاز4لائف کی سوشل میڈیارسائی سے پتہ چلتا ہے کہ 46.5 ملین تاثرات اور 13.5 ملین تک پہنچ  چکےہیں۔

یوجی سی ،اے آئی سی ٹی ای/محکمۂ تعلیم/ریاستی حکومتوں وغیرہ کے ساتھ میٹنگ کرکے مہم کی رسائی کو مزید وسیع کرنے  کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چیلنج ختم ہونے کے بعد شارٹ لسٹ اور جیتنے والے آئیڈیاز کا اعلان کرنے کے لیے ایک جیوری کے ذریعہ اختراعی آئیڈیاز کا جائزہ لیا جائے گا۔ ان خیالات کو نہ صرف پرکشش انعامات سے پہچانا جائے گا بلکہ انہیں اختراعات کے قومی ذخیرے کا حصہ کے طور پر محفوظ بھی کیا جائے گا ۔سرکاری اور نجی اداروں سمیت مختلف شراکت داروں کے ذریعے ان کی پرورش، توسیع اور ان پرعمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

*******

ش ح –م ح

U-NO.321



(Release ID: 2057896) Visitor Counter : 14