وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سی ای اوز کی گول میز کانفرنس میں شرکت کی
Posted On:
22 SEP 2024 11:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیو یارک میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)، اسکول آف انجینئرنگ کی طرف سے منعقدہ گول میز کانفرنس میں ٹیکنالوجی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کی۔ ٹیکنالوجی گول میز کانفرنس مصنوعی ذہانت اور کوانٹم، بائیو ٹکنالوجی اور لائیو سائنسز،کمپیوٹنگ، آئی ٹی ، مواصلات اور سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی پر مرکوز تھی۔
سی ای اوز نے وزیر اعظم کے ساتھ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئےٹیکنالوجی کے منظر نامے پر ایک گہرائی سے غورو فکر کے پروگرام میں حصہ لیا اور کس طرح یہ جدید ٹیکنالوجیز ہندوستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں کی بھلائی میں حصہ تعاون کر رہے ہیں، اس پر غور و فکر کیا گیا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ٹیکنالوجی کو کس طرح اختراعات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جو عالمی معیشت اور انسانی ترقی میں انقلاب لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹیکنالوجی کےسرکردہ لیڈروں کو یکجا کرنے کے لیے ایم آئی ٹی اسکول آف انجینئرنگ اور اس کے ڈین کی کوششوں کی ستائش کی ۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ٹکنالوجی میں تعاون اور اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز(آئی سی ای ٹی) سے متعلق پہل جیسی کوششیں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے مرکز میں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کی تیسری میعاد میں ہندوستان دنیا میں تیسری بڑی معیشت بننے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ انہوں نے کمپنیوں کو تعاون اور اختراع کے لیے ہندوستان کی ترقی کی داستان سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ کمپنیاں ہندوستان کی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے مواقع کو بروئے کار لاتے ہوئے، دنیا کے لیے ہندوستان میں مشترکہ ترقی ، مشترکہ ڈیزائن اور مشترکہ پیداوار کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کاروباری رہنماؤں کو دانشورانہ املاک کے تحفظ اور تکنیکی اختراع کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی گہری وابستگی کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعظم نے ہندوستان میں ہو رہی اقتصادی ترقی خا ص طور پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی مینوفیکچرنگ، سیمی کنڈکٹرز، بائیوٹیک اور گرین ڈیولپمنٹ میں ہونے والی تبدیلی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہندوستان کو سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کا عالمی ہب بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک بایوٹیک پاور ہاؤس بنانے کے لیے ہندوستان کی بی آئی او ای 3پالیسی پر بھی بات کی۔ مصنوعی ذہانت سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی پالیسی ،سبھی کے لیے اے آئی کو فروغ دینا ہے، جو اس کے اخلاقی اور ذمہ دارانہ استعمال پر مبنی ہے۔
سی ای اوز نے ہندوستان کے ساتھ سرمایہ کاری اور تعاون میں اپنی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایک عالمی ٹیکنالوجی ہب کے طور پر ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت میں اس کی اختراعی دوستانہ پالیسیوں اور پھلتے پھولتے بازار کے مواقع کارفرما ہیں، جن کے بارے میں ٹکنالوجی کے لیڈروں سے زبردست سراہنا کی گئی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری سےہندوستان میں جدید ترین ٹکنالوجی کے اختراع اور اس کی ترقی کے لیے باہم موقع ہوگا۔
ایم آئی ٹی کے پروفیسر اننتھا چندرکاسن، انسٹی ٹیوٹ کے چیف انوویشن اینڈ اسٹریٹجی آفیسر اور ایم آئی ٹی اسکول آف انجینئرنگ کے ڈین، جنہوں نے گول میز کانفرنس کی صدارت کی، نے وزیر اعظم اور سی ای اوز کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا، انھون نے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور اسے عالمی بھلائی کے لیے قابل رسائی بنانے پرایم آئی ٹی کے عزم کی توثیق کی۔
گول میز اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای اوز کی فہرست:
شمارہ نمبر
|
کمپنی کا نام
|
سی ای او کا نام
|
1
|
ایکسینچر
|
محترمہ جولی سویٹ، سی ای او
|
2
|
ایڈوب
|
جناب شانتنو نارائن، چیئرمین، صدر، اور سی ای او
|
3
|
اے ایم ڈی
|
محترمہ لیزا
سو، سی ای او
|
4
|
بائیو گین انک
|
جناب کرس ویہباچر، سی ای او
|
5
|
برسٹل مائرز اسکوئب
|
جناب کرس بوئرنر، سی ای او
|
6
|
ایلی للی اینڈ کمپنی
|
م جناب ر ڈیوڈ اے رِکس، سی ای او
|
7
|
گوگل
|
جناب سندر پچائی، سی ای او
|
8
|
ایچ پی انک
|
جناب اینریک لورس، سی ای او اور صدر
|
9
|
آئی بی ایم
|
جناب اروند کرشنا، سی ای او
|
10
|
ایل اے ایم ریسرچ
|
جناب ٹم آرچر، سی ای او
|
11
|
موڈرنا
|
ڈاکٹر نوبر عفیان، چیئرمین
|
12
|
ویریزون
|
جناب ہنس ویسٹبرگ، چیئرمین اور سی ای او
|
13
|
گلوبل فاؤنڈریز
|
جناب تھامس کالفیلڈ، سی ای او
|
14
|
این وی آئی ڈی آئی اے
|
جناب جینسن ہوانگ، بانی، صدر اور سی ای او
|
15
|
کینڈریل
|
جناب مارٹن شروٹر، سی ای او
|
******
ش ح۔ع ح ۔ش ب ن
U-NO.308
(Release ID: 2057730)
Visitor Counter : 41
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam