وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے نیپال کے وزیراعظم سے ملاقات کی

Posted On: 22 SEP 2024 11:15PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے حاشیے پر نیپال کے وزیراعظم عزت مآب جناب کے پی شرما اولی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور نیپال کے درمیان منفرد اور قریبی دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ،جن میں ترقیاتی شراکت داری، ہائیڈرو پاور تعاون، عوام سے عوام کے تعلقات اور کنکٹی ویٹی کو  فروغ - جسمانی، ڈیجیٹل اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے نیپال کو بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں مکمل رکن کے طور پر شامل ہونے والا 101 واں ملک بننے پر مبارکباد دی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاقائی ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

نیپال پڑوسی پہلے پالیسی کے تحت ہندوستان کا ترجیحی شراکت دار ہے۔ یہ میٹنگ ہماری نیبرہڈ فرسٹ پالیسی کو آگے بڑھانے کے لیے ہندوستان اور نیپال کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو جاری رکھتی ہے۔

************

ش ح۔م ش ۔ ت ع

(U. 309)



(Release ID: 2057723) Visitor Counter : 12