وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

وزیر اعظم نے کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں شرکت کی

Posted On: 22 SEP 2024 8:23AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ولمنگٹن، ڈیلاویئر میں کواڈ قائدین کی سربراہ ملاقات کے موقع پر صدر جوسف آر بائیڈن جونیئر کے ذریعہ منعقدہ کواڈ کینسر مون شاٹ تقریب میں حصہ لیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے عنقی سرطان (سروائیکل کینسر) کی روک تھام، اس کا پتہ لگانے و علاج کرنے کے مقصد سے صدر بائیڈن کی اس غور و فکر پر مبنی پہل قدمی کی تہہ دل سے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب بھارت – پیسفک خطے کے ممالک میں لوگوں کو قابل استطاعت، قابل رسائی اور معیاری حفظانِ صحت سے متعلق خدمات فراہم کرنے میں کافی مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی اپنے ملک میں بڑے پیمانے پر عنقی سرطان کی جانچ کا پروگرام چلا رہا ہے۔ صحت سلامتی کی سمت میں بھارت کی کوششوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس امر کا ذکر کیا کہ ملک نے عنقی سرطان کا ٹیکہ تیار کر لیا ہے اور اس بیماری کے اے آئی پر مبنی علاج پروٹوکول کی سمت میں کام کر رہا ہے۔

کینسر مون شاٹ پہل قدمی میں بھارت کے تعاون کے طور پر، وزیر اعظم نے بھارت کی ’ایک دنیا، ایک صحت‘ کی تصوریت کو مدنظر رکھتے ہوئے، بھارت-پیسفک خطے میں کینسر کی جانچ، اسکریننگ اور تشخیص  کے لیے 7.5 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی سرکاری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یہ بھی اعلان کیا کہ بھارت، ہند-بحراہلکاہل خطے میں کینسر کی روک تھام کے لیے ریڈیو تھیریپی علاج اور صلاحیت سازی میں تعاون فراہم کرے گا۔انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ گاوی اور کواڈ پروگراموں کے تحت بھارت سے ٹیکے کی 40 ملین خوراک کی سپلائی سے ہند-بحرالکاہل خطے کے ممالک کو فائدہ حاصل ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جب کواڈ کام کرتا ہے، تو یہ صرف ممالک کے لیے ہی نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ لوگوں کے لیے ہوتا ہے اور یہی اس کے انسانیت پر مرتکز نظریے کی حقیقی روح ہے۔

بھارت ڈیجیٹل صحت سے متعلق عالمی صحتی تنظیم کی عالمی پہل قدمی میں اپنے 10 ملین امریکی ڈالر کے تعاون کے ذریعہ کینسر کی جانچ، نگہداشت اور تسلسل کے لیے ڈی پی آئی پر ہند-بحرالکاہل خطے کے مدد حاصل کرنے کے خواہاں ممالک کو تکنیکی امداد بھی فراہم کرے گا۔

کینسر مون شاٹ پہل قدمی کے توسط سے، کواڈ قائدین بھارت-پیسفک ممالک میں عنقی سرطان  نگہداشت اور علاج کے ایکونظام میں موجود فاصلوں کو پر کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ اس موقع پر ایک مشترکہ کینسر مون شاٹھ فیکٹ شیٹ  جاری کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:271



(Release ID: 2057506) Visitor Counter : 21